Takhat Aur Baghawat Drama Urdu Dubbed

تخت اور بغاوت یہ ڈرامہ اٹھارویں صدی کے سلطان احمد صوم (3) کے دور کا ہے، جس دور کو اکثر اوقات عثمانیوں کا بہار یا ریشم والا دور بھی کہا جاتا ہے. اس دور میں کئ بغاوتیں ہوئی تھیں جن میں پیترونہ خلیل کی بغاوت سب نمایاں تھی، جو کہ غیبی طاقتوں کا ایجنٹ تھا. جسے سفویدیان ایران کی حمایت بھی حاصل تھی.

Takhat Aur Baghawat Drama Urdu Dubbed
Takhat Aur Baghawat Drama Urdu Dubbed

اس ڈرامہ سیریل کی اردو ڈبنگ پاکستانی چینل See Tv نے کی ہے. اس سیریل کی مکمل 26 اقساط ہیں. جن کے لنک اس پوسٹ کے آخر میں دئیے گئے ہیں.

Takhat Aur Baghawat

سلطنت عثمانیہ اور فارسیوں کے مابین کئی برسوں سے جنگیں ہوتی رہی ہیں۔ یہ ساری لڑائیاں یا تو مذہب کی بنیاد پر لڑی گئیں یا اپنی قوم کے عزت و وقار کی خاطر۔ انہی حالات و واقعات سے تخت اور باغات  جنم لیتا ہے۔

18 ویں صدی کے ابتدائی دور میں جب ترک خلیفہ احمد اور فارسی بادشاہ روایتی دشمنی پر ایک دوسرے سے جنگی لڑائیاں لڑ رہے تھے۔ یہ لڑائیاں نہ صرف جنگ کے میدانوں میں لڑی جارہی تھیں بلکہ یہ سازشوں اور منافقتوں کے ساتھ ان کے محلات ، جنگلات ، گلیوں اور بازاروں میں بھی جاری تھیں۔

ترک خلیفہ کو باہر کے دشمنوں سے اتنا خطرہ نہیں تھا، جتنا اپنے مقامی مخالفین سے تھا۔ اس کے لئے سب سے بڑا خطرہ پیٹرونا کی بغاوت تھا، جس کا ہدف وزیر اعظم ابراہیم اور ان کے پیروکار تھے. جو کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے بجائے محل کی سازشوں اور آسائشوں میں زیادہ مصروف تھے۔ پیٹرونا اور اس کے پیروکار خلیفہ کی برطرفی اور ابراہیم کو پھانسی دینا چاہتے تھے۔ سلطان محمود کے دور میں بھی یہ شورش ایک نچلے درجے پر  جاری رہی تھی۔ اس لڑائی میں کون فتح یاب ہوا؟ یہ جاننے کے لئے دیکھیں تخت اور بغاوت.

All Episode Of  Takhat Aur Baghawat Drama Urdu Dubbed.

اس ڈرامہ سیریل کا اصل نام Osmanlida Derin Devlet‘ ہے. جو کہ اپریل سن 2013 میں ترکی میں ریلیز ہوا تھا. اس سیریز کا اہم کردار اورہان کلیک Orhan’ Kilic’ ادا کررہے ہیں، جو کہ اس سے پہلے دیریلش ارطغرل میں ایک مایہ ناز جاسوس اتسیز کا کردار نبھا چکے ہیں. تخت اور بغاوت میں ان کا ساتھ دے ہیں آلیار بے ‘Cem Ucan’, وہ بھی دیریلش ارطغرل میں ایک جانباز جنگجو رہنما کا کردار نبھا چکے ہیں. اس ڈرامہ سیریز میں آپ سب کے فیورٹ بامسی بے اس دفعہ ایک منفی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے. امید ہے یہ ڈرامہ سیریل آپ سب کو پسند آئے گا. اگر یہ سیریل پسند آئے تو پلیز شیئر لازمی کیجئے گا. شکریہ

  Takhat Aur Baghawat Drama Urdu Dubbed All Episodes:

Episode 1

Episode 2

Episode 3

Episode 4

Episode 5

Episode 6

Episode 7

Episode 8

Episode 9

Episode 10

Episode 11

Episode 12

Episode 13

Episode 14

Episode 15

Episode 16

Episode 17

Episode 18

Episode 19

Episode 20

Episode 21

Episode 22

Episode 23

Episode 24

Episode 25

Episode 26

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *