askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

Gold Found At Ertugrul Tomb Sogut

ترکی کے شہر سوگوت میں ارطغرل غازی کی تدفین گاہ سے اربوں ڈالر مالیت کا سونا دریافت ہوا ہے۔ 


Gold-Found-At-Ertugrul-Tomb

 

ترکی نیوز ایجنسی کی ایک   رپورٹ کے مطابق ، تاریخ میں بہادری کی مثال قائم کرنے والے بہادر جنگجو ارطغرل غازی کے مزار میں اربوں ڈالر مالیت کا سونا دریافت ہوا ہے۔ اس بات کی تصدیق ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپوریٹس کے سربراہ ، فرحتین پوراز نے کی ہے۔ ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپوریشنوں کے سربراہ ، فرحتین پوئراز نے ایک ترک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سوگوت کے جنوب مغربی حصے میں 100 ٹن سے زیادہ سونا دریافت ہوا ہے ، جس میں سونے کی مقدار کا تخمینہ 3.5 ملین ونس (99 ٹن) لگایا گیا ہے اور اس کی مالیت 6 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ فرحتین پوئراز نے کہا کہ نئے دریافت ہونے والے سونے کے ذخائر سے اگلے آنے والے دو سالوں میں ترک معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی. انہوں نے مزید کہا کہ دریافت ذخائر میں موجود سونا ترک معیشت میں انقلاب لانے کے لئے کافی ہوگا۔

 گزشتہ منگل کو ترک زرعی قرضوں کے کوآپریٹیو ، فرحت الٹن پوائرز اور جیوبرٹاس فرٹیلائزر کمپنی نے اس دریافت کا اعلان کیا تھا.

اس دریافت سے  جیوبرٹاس فرٹیلائزر کمپنی کے حصص میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پویاز نے کہا کہ کھاد کمپنی نے ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے 2019 میں کسی اور کمپنی سے اس سائٹ کا کنٹرول حاصل کیا تھا اور وہ خود ہی اس سونے کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 مزید وزیر توانائی فرحت الٹین نے کہا کہ ترکی نے سن 2019 میں 38 ٹن سونا تیار کرکے ریکارڈ توڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ ” اگلے پانچ سالوں کے لئے ہمارا ہدف سالانہ 100 ٹن سونے کی پیداوار کو حاصل کرنا ہے۔

سوگوت مغربی اناطولیہ میں سلجوک ترک قبیلہ تھا جہاں سے بعد میں سلطنت عثمانیہ نے جنم لیا تھا۔ یہ ایک چھوٹا قبیلہ تھا جو اوغوز ترکوں کی کائی شاخ سے پھیلا تھا جو کہ 12 ویں اور 13 ویں صدی کے آس پاس اناطولیہ میں آباد تھا۔ 

سوگوت سلطان عثمان اول کی جائے پیدائش بھی تھی۔ سوگوت کو ارطغرل غازی نے 1231 میں نسیان سلطنت سے اناطولیائی سلجوقوں کے لئے فتح کیا تھا۔

 

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *