Sultan Muhammad Fateh 1453 Film Urdu Dubbed Battle Of Empire Movie Urdu Dubbed
السلام علیکم،
سات پہاڑیوں والا شہر استنبول، وہ شہر ہے جس کے دامن میں حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ ابدی نیند سو رہے ہیں. وہ شہر ہے جس کے چپے چپے پر ہر جگہ سلاطین عثمانیہ کی پرانی نشانیاں بکھری ہوئی ہیں. خوش بختی و بدبختی، عظمت و پستی کا امتزاج، ایک عجیب خاندان تھا جس نے یورپ، ایشیا اور افریقہ پر جیسے تین بڑے براعظموں پر ساڑھے سات سو سال تک حکومت کی.
Sultan Muhammad Fateh 1453 Film Urdu Dubbed :
سلطان محمد فاتح نے 22 سال کی عمر میں ناقابلِ تسخیر قسطنطنیہ کو فتح کرکے اسے استنبول بنا دیا. آپ دو دفعہ بادشاہ بنے.
پہلی بار سن 1444 سے 1446 تک اور دوسری بار سن 1451 سے 1481 تک. سلطان مراد کا یہ بیٹا بچپن سے سرپھرا، تند خو اور اس قدر شرارتی تھا کہ اساتذہ بھی اس سے پناہ مانگتے تھے. تنگ آکر سلطان مراد نے اپنے اس تیسرے بیٹے کے لئے ایک کرد مذہبی استاد ملا احمد گیورانی کو شہزادہ محمد کا اتالیق مقرر کرتے ہوئے اسے سیدھا کرنے کی مکمل آزادی دے دی. پہلی بار شہزادے کی ٹھکائی ہوئی، مار پڑی تو استاد کا رعب قائم ہوتے ہی شہزادہ محمد ایک مثالی طالب علم بن گیا. اس نے اسلامی، یونانی اور لاطینی تاریخ و ادب کے ساتھ ساتھ فلسفہ اور جدید سائنس کے علوم بھی حاصل کئے۔ملا احمد گیورانی کے علاوہ اسے دیگر چند ایسے یورپی اور ایشیائی اساتذہ بھی پڑھایا کرتے جو اپنے شعبے کے مضامین پر مکمل عبور رکھتے تھے.
Sultan Muhammad Fateh 1453 Film in Urdu Dubbing :
اب چلتے ہیں فاتح کی فتح کہ جانب. قسطنطنیہ کا محاصرہ 6 اپریل 1453 کو شروع ہوا اور پھر آخری معرکہ کے بعد 29 مئی 1453 کو فتح پر ختم ہوگیا.
ایک ایسی سلطنت اپنے انجام کو پہنچ گئی جس کی حکومت ایک ہزار سال پر محیط تھی. سلطان محمد سہہ پہر کے وقت شہر میں داخل ہوا تو اس کے پرجوش فوجیوں نے بے ساختہ اسے فاتح، فاتح پکارنا شروع کردیا اور یوں یہ لفظ اس کا لقب اور نام کا حصہ بن گیا. ایک یونانی مورخ کریٹوولس اپنی معروف کتاب History Of Mehmet The Conqueror میں لکھتا ہے کہ ‘سلطان شہر میں داخل ہوا اور اس نے شہر کی وسعت، محل وقوع، خوب صورتی، شان و شکوہ، کثیر آبادی، شاندار گرجا گھروں اور دیگر دکش عمارتوں کو دیکھا تو اس کا دل رحم سے لبریز ہوگیا، آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اوروہ بولے ” یہ کیسا پیارا ‘ شہر’ تھا جسے ہم نے برباد کر ڈالا”. سلطان فاتح چھٹی پہاڑی سے گھوڑا دوڑاتا ہوا پہلی پہاڑی تک گیا، آیا صوفیا جب پہنچا تو اپنے گھوڑے سے اتر گیا. وہ گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گیا. پھر اس نے مٹی اٹھائی اور اپنی دستار پر ڈال دی. یہ علامت تھی عاجزی اور انکسار کی کیونکہ یہ عظیم چرچ اسلام میں بھی اتنا ہی محترم تھا جتنا کہ عیسائیت میں.
عمارت کا جائزہ لینے کے بعد سلطان نے چرچ کے ساتھ ایک مسجد تعمیر کرنے کا حکم جاری کیا اور پھر جب اذان دینے کے لئے موذن کا مینار اور کچھ دیگر تعمیرات مکمل ہوگئیں تو سلطان نے یکم جون 1453 کو وہاں جمعہ کی نماز ادا کی.
Battle Of Empire Movie Urdu Dubbed :
سلطان محمد فاتح کا قد درمیانہ، جسم بےحد مضبوط و توانا تھا۔ وہ شمشیر زنی، تیراندازی، گھڑ سواری میں اپنا ثانی نہ رکھتے تھے. بہت با رعب، بہت کم ہنسنے والا، حد درجہ محتاط، دور بین اور بے حد فیاض ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک حد تک بیباک اور مقدونیہ کے سکندر کی طرح ناموری کا دلدادہ تھا.
استنبول کا شہرہ آفاق مسقف بازار Coverd Bazar بھی فاتح کی یادگار ہے. سلطان فاتح کو فارسی ادب سے بھی گہری دلچسپی تھی، بالخصوص صوفیاء کی شاعری سے۔ اسے ادب کی سرپرستی کرنے کی وجہ سے بھی اچھے اور نمایاں الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے.
سلطان فاتح پوری اسلامی دنیا کے شاعروں، ادیبوں کو تحائف بھی بھیجا کرتے تھے. فاتح خود بھی شاعر تھا جو ترکی زبان میں شعر کہتا تھا.
Sultan Muhammad Fateh 1453 Film Urdu Dubbed HD :
اس کا ایک دیوان بھی موجود ہے جس میں ترکی زبان کی آٹھ نظمیں بھی شامل ہیں. اس نے چند فارسی غزلیں بھی لکھیں جن پر عظیم شاعر حافظ کا اثر نمایاں ہے. سلطان فاتح نماز ادا کرنے مسجد جاتا تو صرف ایک یا دو محافظوں کے ساتھ استنبول کی گلیوں میں سے چلتا پھرتا دکھائی دیتا. ایک عیسائی مورخ لکھتا ہے کہ ‘ میں نے سلطان فاتح کو صرف دو نوجوانوں کے ساتھ محل سے دور ایک ‘مسجد’ کی طرف جاتے دیکھا ۔ میں نے بالکل اسی طرح ایک حمام کی طرف بھی جاتے ہوئے دیکھا ہے. میں نے سلطان کو دوسروں کی طرح مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا. وہ بھی اوروں کی طرح زمین پر بچھے قالین پر بیٹھا دیکھا’. آخری عمر میں سلطان گھنٹیا کا شکار ہوگیا، جس نے سلطان کی سرگرم کو انتہائی محدود کردیا اور پھر 3 مئی سن 1481 کو سلطنتِ عثمانیہ کا یہ ساتواں سلطان، عظیم فاتح موت کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگیا.
قازقستان کے بانی ابلائی خان پر بنی فلم اردو ڈبنگ کے ساتھ دیکھنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں.
ابلائی خان فلم
سعید نورسی پر بنی فلم اردو سبٹائٹل کے ساتھ دیکھنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں.
سعید نورسی فلم
جنگ اول کے زمانے میں دو ترکش نوجوانوں پر بنی فلم جنہوں نے پورے برطانوی یونٹ کو تباہ کردیا تھا.
ٹرکش آئسکریم فلم
ترکی کے صوفی استاد، شیخ حمیدِ ولی المعروف “صمونجو بابا” کی داستانِ حیات پر بنائی گئی ترکش فلم ’’صمونجو بابا (عشق کا راز) ‘‘ دیکھنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں.
صمونجو بابا
Battle Of Empire Movie Urdu Dubbed :
سلطان محمد فاتح فلم اردوڈبنگ کے ساتھ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔ شکریہ