askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

Best Turkish Dramas in Urdu | Best Turkish Historical Dramas in Urdu

 السلام علیکم، 

دوستو آج لیکر آیا ہوں ایک بہت ہی زبردست آرٹیکل. جس میں شیئر کرنے جا رہا ہوں تمام ترکش ڈرامہ سیریلز کی لسٹ، جن میں تاریخ اور اسلام کی منظر کشی کی گئی ہے اور جن کو دیکھ کر آپ کو کچھ سبق بھی حاصل ہو۔ آج ہم مختلف ڈراموں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو کہ آپ اپنے فری ٹائم میں دیکھ سکتے ہیں۔ میں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ ان ڈرامہ سیریلز سے آپ بہت کچھ سیکھیں گے۔


Best-turkish-dramas-in-urdu


1. دیریلش ارطغرل :


میری ریٹنگ لسٹ میں دیریلش ارطغرل کا پہلا نمبر ہے. دیریلش ارطغرل سیریل کو آپ میں سے تقریباً سب دیکھ چکے ہوں گے۔ یہ بارہویں صدی کی ترک تاریخ کی عکاسی کرتا ہے. دیریلش ارطغرل میں عثمان غازی کے والد کی حیات نو کی بخوبی منظر کشی کی گئی ہے۔ اس ڈرامے میں تاریخ تو کم بیان ہوئی ہے مگر یہ آپکو بہت کچھ سکھانے کے لئے کافی ہے۔ اس ڈرامے میں ترک لوگوں کی ثقافت اور اسلام کی خوب منظر کشی کی ہوئی ہے۔ یہ ڈرامہ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر اردو ڈبنگ میں نشر کیا جا رہا ہے۔ آپ اسے بآسانی وہاں دیکھ سکتے ہیں۔ دیریلش ارطغرل کے ٹوٹل 5 سیزن ہیں. جو کہ ترکی میں 2014 سے مئی 2019 تک ٹی آر ٹی چینل پر پیش کیا گیا تھا. دیریلش ارطغرل کے مکمل 5 سیزن دو گھنٹے والی 150 اقساط پر مشتمل ہیں. 


2. کرولش عثمان :


کرولش عثمان بھی دیریلش ارطغرل کے ڈائریکٹر مہمت بوزداغ نے ہی پیش کیا ہے۔ اور یہ دیریلش ارطغرل کا ہی تسلسل ہے. اس ڈرامہ میں سلطنت عثمانیہ کے بانی عظیم عثمان غازی کی حیات نو دکھائی جا رہی ہے۔ کرولش عثمان سیریل ترکی کے ایک پرائیویٹ چینل اے ٹی وی پر ہر بدھ کی رات کو ٹیل کاسٹ ہوتی ہے۔ اس کی اب تک 42 اقساط نشر ہو چکی ہیں۔ یہ ایک بہت ہی خوبصورت اور اعلی پروڈکشن ہے جسے پوری دنیا میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔ ایک نجی ویب سائٹ کمپنی کے محتاط اندازے کے مطابق اس ڈرامے کو ہر ہفتے ڈیڑھ کروڑ لوگ دیکھتے ہیں۔ یہ اب تک کا ترکی کا سب سے بڑا ڈرامہ بن چکا ہے۔ اس ڈرامے کا اردو ترجمہ بہت سے سوشل میڈیا پیجز، ایپ اور ویبسائٹ والے پیش کر رہے ہیں۔ ہر ہفتے نئی آنے والی قسط آپ سب کو بہت ہی کم وقت میں بہترین اردو ترجمے کے ساتھ اگلے دن مل جاتی ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک کرولش عثمان شروع نہیں کیا، تو آپ نے زندگی میں کچھ نہیں دیکھا۔


3. محمتچک کوت العمارہ اور کوت الظفر:


یہ ڈرامہ بھی مہمت بوزداغ کی ہی پروڈکشن ہے۔ اس ڈرامے کے صرف دو سیزن ہیں۔ پہلا سیزن کوت العمارہ اور دوسرا سیزن کوت الظفر ہے. یہ دونوں سیزن دو گھنٹے والی 33 اقساط پر مشتمل ہیں. اس ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ کے عظیم سپاہیوں کی داستانیں دکھائی گئی ہیں۔ یہ وہ وقت تھا جب انگریز سلطنت عثمانیہ کے خلاف پیش قدمی کر رہے تھے۔ اس سیریز میں بغداد، بصرہ اور کوت العمارے کی حفاظت کرتے عثمانی سپاہیوں کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ایک بہت ہی عمدہ سیریز ہے۔ اس سیریز میں سلیمان عسکری، انور پاشا، حلیل پاشا، نورالدین پاشا اور اسکوپلو علی کی کاوشوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس سیریز کو دیکھ کر آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو مل سکتا ہے۔ آزادی حاصل کرنے کے لئے متوالوں کی جدوجہد دیکھ کر انسان کا ایمانی جذبہ پھر سے ٹھاٹھیں مارتا ہے۔ دیریلش ارطغرل اور کرولش عثمان کے بعد آپ سب کو یہ سیریل شروع کرنی چاہیے. 


4. پایہ تحت سلطان عبد الحمید :


یہ ایک نہایت ہی شاندار ڈرامہ سیریل ہے جو کہ عثمانی سلطان عبد الحمید خان ثانی پر بنایا گیا ہے۔ اس ڈرامے کے چار سیزن مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ پانچواں سیزن اس وقت ترکی میں نشر ہو رہا ہے۔یہ ڈرامہ سیریل ٹی آر ٹی کی طرف سے پیش کیا جارہا ہے. اس ڈرامے میں سلطان عبدالحمید کے عہد کے آخری 13 برسوں کے اہم واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔

 اس سیریز کا ترجمہ اردو بولو چینل نے بہت ہی احسن طریقے سے پیش کیا ہے۔ آپ کو اس سیریز کی تمام اقساط ان کی ویب سائٹ پر ملیں گی۔ یہ ان کی ایک بہت بڑی کاوش ہے۔ آپ انھیں مکمل سپورٹ کیجئے.


5. اویانش بویوک سیلجوقلو (عظیم سلجوقوں کے عروج کی داستان) :

نظام عالم بھی اسی ڈرامے کا کہا جاتا ہے. یہ ڈرامہ کچھ ہی عرصہ پہلے شروع ہوا۔ اس ڈرامے کے موجد ایمرے کونک ہیں جنھوں نے اس سے پہلے پایہ تحت سلطان عبد الحمید پیش کیا ہے۔ اس سیریل میں نظام الملک طوسی، امام غزالی، عمر خیام، خواجہ یوسف ہمدانی، سلطان احمد سنجر جیسے مثبت کردار کی تاریخ اور عیسائیوں، گوہر نصیبہ، فاطمی خلافت اور حشاشین جیسی فدائی تنظیم کے بانی حسن بن صباح جیسے منفی کرداروں کی تاریخ فلمائی گئی ہے. یہ ایک نہایت ہی شاندار ڈرامہ ہے جس میں سلجوقوں کے عروج کی داستان دکھائی گئی ہے۔ اس ڈرامے کی اب تک 16 اقساط آ چکی ہیں۔

Best Turkish Historical Dramas in Urdu

Best-turkish-historical-dramas-in-urdu

Best Turkish Dramas in Urdu 

6. یونس ایمرے :

 

یہ ڈرامہ بھی مہمت بوزداغ کی پروڈکشن ہے۔ اس ڈرامے میں ترک عظیم شاعر یونس ایمرے کی زندگی کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسکو بھی راہ عشق کے نام سے  پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے اس شاہکار کو ٹیلیوستان ٹی وی نے اردو سبٹائٹل کے ساتھ پیش کرچکے ہیں.

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ترک ڈرامہ سیریل یونس ایمرے دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ کہا کہ جو لوگ معرفت سے لگاؤ رکھتے ہیں وہ یہ ڈرامہ سیریل لازمی دیکھیں۔ 

عظیم صوفی ترک شاعر یونس ایمرے اور ان کے مرشد تاپک ایمرے سے متعلق یہ  ڈرامہ پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو ڈبنگ میں دکھایا جا رہا ہے.

یونس ایمرے کی مکمل تاریخ پڑھنے اور ان کا نمونہ کلام پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

7 امام احمد بن حنبل :


قطر ٹیلی ویژن کا تیار کردہ یہ عظیم تاریخی سیریل جس میں امام احمد بن حنبل کی زندگی کو فلمایا گیا ہے اس میں عرب کی سات ملکوں کے فنکاروں نے کام کیا ہے۔ یہ ڈرامہ دو سے زیادہ سال میں تیار ہوا ہے۔ اس کا زیادہ تر حصہ لبنان اور ترکی میں فلمایا گیا ہے۔ اس میں احمد بن حنبل کی زندگی کے تمام اہم واقعات کو دیکھایا گیا ہے ساتھ ساتھ اس وقت کی فتوحات کا بھی ذکر ہے۔


8 سلطان محمد فاتح  :


یہ ترک ڈرامہ سلطان محمد دوئم کی زندگی پر بنایا گیا ہے جنہوں نے قسطنطنیہ کو فتح کیا تھا۔ اپنے والد کی وفات کے بعد ، سلطان محمد 1451 میں تخت پر براجمان ہوئے۔ وہ ہمیشہ سے قسطنطنیہ (جدید دور استنبول) کو فتح کرنے کا خواب دیکھتے تھے۔

سلطان محمد کو نہ صرف مشرقی رومی سلطنت اور عیسائی سلطنت کے خلاف محاذ آرائی کرنی تھی بلکہ عثمانی سلطنت کے اندرونی دشمنوں جیسا کہ ہلیل پاشا جیسے اپنے مخالفین کے خلاف بھی لڑنا تھا۔ انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور بالآخر 51 دن کے اند اندر ناممکن شہر قسطنطنیہ کو فتح کرلیا۔

یہ ڈرامہ دیکھنے اور اس کے متعلق تفصیلاً آرٹیکل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.


9 سد البحر 32 سات:


سدالبحر 32 سات ایک ترک منی سیریز ہے جو کہ ترکش چینل ٹی آر ٹی 1 پر نشر ہوئی۔ سیریز کا پریمیئر 14 جنوری 2016 کو ہوا۔

 یہ ڈرامہ سیریل جنگ عظیم کے دوران  کنیکلے کے سدالبحر میں موجود ایک ترکش فوجی کے 32 گھنٹوں پر مشتمل ایک  حقیقی کہانی ہے۔

سدالبحر 32 سات، بہادر ترک فوجیوں کے بارے میں ایک سچی کہانی ہے ، جو ہزاروں برطانوی فوجیوں کے سامنے تعداد میں صرف 300 تھے۔ یہ جنگ 32 گھنٹے جاری رہتی ہے جہاں بہت ہی کم ترک فوجی شہید ہوتے ہیں، جبکہ وہ مقابلے میں ہزاروں برطانوی فوجی کو ہلاک کرتے ہیں.

یہ ڈرامہ سیریز دیکھنے اور اس کے متعلق تفصیلاً آرٹیکل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں. 

10 تخت اور بغاوت :


تخت اور بغاوت بھی ترکش سیریل ہے. اس کی ٹوٹل 26 اقساط ہیں. 

تخت اور بغاوت یہ ڈرامہ اٹھارویں صدی کے سلطان احمد صوم (3) کے دور کا ہے، جس دور کو اکثر اوقات عثمانیوں کا بہار یا ریشم والا دور بھی کہا جاتا ہے. اس دور میں کئ بغاوتیں ہوئی تھیں جن میں پیترونہ خلیل کی بغاوت سب نمایاں تھی، جو کہ غیبی طاقتوں کا ایجنٹ تھا. جسے سفویدیان ایران کی حمایت بھی حاصل تھی.

 اس سیریل کو دیکھنے اور اس کے متعلق تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. 

11 ہارون الرشید :


ڈرامہ سیریل ہارون الرشید ملک شام کی ایک سیریز ہے، جس میں عباسیہ خلافت کے خلیفہ ہارون الرشید کی زندگی اور خلافت کی مکمل عکاسی کی گئی ہے. 

ہارون رشید سیریز کا اردو سبٹائٹل آل پاک ترک ٹی وی والے کررہے ہیں.اس سیریل کو ان کی ایپ پر آپ دیکھ سکتے ہیں. 


Turkish-Drama-list-in-urdu


اس کے علاوہ اور کچھ ڈرامے ابھی بننے جا رہے ہیں جو کہ بہت زبردست ہوں گے۔

1. یاوز (سلطان یاوز سلیم خان کی حیات نو) 

اس میں مرکزی کردار چنگیز جوشقون (دیریلش کے ترگت) سلطان یاویز کا کردار ادا کریں گے. 

یاویز سلطان سلیم (سلطنتِ عثمانیہ کے پہلے خلیفہ) کے متعلق پڑھنے کے لئے اور ترگت جو کہ یاویز سیریل میں سلطان سلیم کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں، یہ سب کچھ معلومات اس آرٹیکل میں موجود ہے، لنک یہ ہے

یاویز  سلطان  سلیم

2. باربروسہ

3. سلطان خوارزم شاہ

 اس ڈرامہ سیریل   کی مکمل تاریخ پڑھنے اور   اردو سبٹائٹل کے ساتھ دیکھنے  کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس کے علاوہ کوئی اور سیریل رہ گیا ہو تو وہ آپ کمنٹ میں بتاسکتے ہیں. ہم آپکے نکات کو اس پوسٹ میں شامل کردیں گے۔  ان شاءاللہ

Dosto is article me maine Best Turkish Dramas in Urdu k topic ko cover krne ki koshish ki hai,  sath me Best Turkish Historical Dramas in Urdu ko bhi likha hai, Turkish drama list in urdu is ki list bhi likh di gai hai. Umeeed krta hon aap sb doston ko Best turkish Drama is list se lazmi mil jayega. Shukriya

By Kashif

One thought on “Best Turkish Dramas in Urdu | Best Turkish Historical Dramas in Urdu”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *