In this post you can see Kurulus Osman Season 3 Actors Official First Look, i am sharing Osman Bey, Bala Hatun And Malhun Hatun Photos.
السلام علیکم، کیا حال چال ہیں دوستو؟ جیسا کہ آپ سب کو پتہ ہوگا کہ کورولوش عثمان کے سیزن 3 کی شوٹنگ اگست کے آخر میں شروع ہو چکی ہے۔ شوٹنگ کے شروع ہوتے ہیں کچھ دن بعد آج کورولوش عثمان کے سیزن 3 کے کچھ اداکاروں کی آفیشل تصاویر ریلیز کی گئی ہیں۔ جن کو آج آپ سب یہاں دیکھ سکیں گے.
کورولوش عثمان کے سیزن 3 کے اداکاروں کی جو تصاویر ریلیز کی گئی ہیں، ان میں عثمان غازی، بالا خاتون اور مالہون خاتون شامل ہیں ۔ ان تصاویر میں آپ سب ان حسین ایکٹرز کی پہلی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔
ارطغرل غازی ڈرامہ کی تمام رنگ ٹونز سننے اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے
یہاں کلک کریں ۔
کورولوش عثمان کی پسندیدگی اس وقت بہت اوپر چلی گئی ہے، سیزن 1 کے بعد سیزن 2 کا بے تابی سے انتظار کیا گیا، اور اب سیزن 2 دیکھنے کے بعد سب شائقین کورولوش عثمان کے سیزن 3 کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ اب شوٹنگ شروع ہونے کے بعد، یہ آفیشل تصاویر ریلیز کرنا بہت خوش آئند بات ہے۔
امید کی جاسکتی ہے کہ کورولوش عثمان کے سیزن 3 کا پہلا ٹریلر ستمبر میں ریلیز کردیا جائے گا۔ کورولوش عثمان کے سیزن 3 کے شائقین کے انتظار کی گھڑیاں بس تھوڑی رہ گئی ہیں۔ دوسرا ٹریلر بھی اکتوبر میں ریلیز کردیا جائے گا۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اکتوبر کے آخری عشرے میں یا پھر نومبر میں کورولوش عثمان کے سیزن 3 کی پہلی قسط ریلیز کردی جائے گی۔
کورولوش عثمان کے سیزن 3 میں آپ عثمان غازی کی ایک الگ جھلک دیکھ پائیں گے، اسی طرح بالا خاتون بھی ایک نئے انداز میں جلوہ گر ہوں گی. مالہون خاتون کی یہ جھلک بہت پیاری لگ رہی ہے، وہ بھی سیزن 3 میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ۔
اس کے ساتھ آپ سب کو بتاتے چلیں کہ 30 اگست کو شوٹنگ شروع کرتے وقت کورولوش عثمان کے ڈائریکٹر مہمت بوزداغ نے اپنے ایک انٹرویو میں سیزن 3 کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اور دعا کی ہے کہ یہ سیزن ہم سب کے لئے خوش آئند رہے، سب کی محنت کا صلہ ملے اور ہم سب کے لئے اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا کرے۔ آمین ثم آمین
تشکیلات ڈرامہ سیریل اردو سبٹائٹل کے ساتھ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تخت اور بغاوت ڈرامہ سیریل اردو ڈبنگ میں دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔
عثمانی سلطنت کا عروج ڈرامہ سیریل اردو سبٹائٹل کے ساتھ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔