Mehmet The Warrior Urdu
Dubbed
یہ فلم کیل مہمت ایفی (1780-1830) پر بنائی گئی ہے،
1780 میں مہمت ایک کسان گھرانے میں پیدا ہوا، جوکہ بعد میں کچھ ایسے حالات پیدا ہو گئے جس کی وجہ سے وہ ایک Zeybek اور Efe بن گیا.
1829 میں مہمت نے آڈن ‘Aydin’ کے مقام پر اس وقت کی عثمانی سلطنت کے خلاف بغاوت کردی، بعد میں جس کو آڈن انقلاب کا نام بھی دیا گیا، دراصل اس بغاوت کی مد میں ٹیکس میں کمی، منصفانہ قوانین اور فوجی سروس میں کمی جیسے مطالبات کو منوانا تھا، کیونکہ تا عمر حیات یا ساری زندگی کی فوجی سروس کے دوران لگاتار ہونے والی جنگوں سے لوگ تھکاوٹ کا شکار ہو چکے تھے، چونکہ یہ مطالبات بالکل جائز تھے، عام عوام کے حق میں تھے، جس کی بناء پر مہمت ‘Mehmet’ فوراً مشہور ہوگیا اور اس نے آڈن ‘Aydin’ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا.
قریب کے علاقوں کے لوگ بھی مہمت کو چاہنے لگے تھے، انہوں نے بھی مہمت کا ساتھ دیا. چونکہ یہ بغاوت عثمانیہ سلطنت کے خلاف تھی، لیکن مہمت ‘Mehmet’ عثمانی بادشاہ کے ساتھ مکمل طور پر وفادار تھا. جس کی مثال مہمت نے بادشاہ کی حکمرانی کے لئے اپنے دور میں بادشاہ کے نام پر ٹیکس اکٹھا کر کے دارالحکومت میں جمع بھی کروایا.
سلطنت عثمانیہ ان سالوں کے درمیان ہونے والی بہت سی بغاوتوں کو ختم کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی تھی. ظاہر ہے مہمت (Mehmet) کی یہ حکمرانی بادشاہ کی منظوری کے بغیرتھی. اس کی سرکوبی کے لیے اور دوبارا بحالی کے لئے بادشاہ نے آڈن (Aydin) کی طرف اپنی فوجیں بھیجیں،
بالآخر 1830 میں موجودہ بادشاہ کی فوج کے ساتھ لڑائی میں مہمت (Mehmet) کو قتل کردیا گیا.
اس کی جرات اور کسانوں کے حقوق کے لئے اس کی کاوشوں کی وجہ سے مہمت (Mehmet) کا مجسمہ آج بھی آڈن (Aydin) میں موجود ہے۔
یہ ‘Zeybek’ اور ‘Efe’ کی وجہ شہرت ان کا مخصوص لباس تھا. جس کو آپ کو اس مووی میں بارہا دیکھ بھی پائیں گے۔
ایفی (Efe) شہری آبادی کو چھوڑ کر پہاڑوں میں جا کر آباد ہونے والے کو کہا جاتا ہے۔
اس فلم میں آپ دیکھ سکیں گے ‘Cemal Hünal’ کو. جو کہ ارطغرل غازی میں بازنطینی کمانڈر آرس کا کردار ادا کرچکے ہیں جو کہ بعد میں اسلام قبول کرکے ارطغرل غازی سے احمد کا لقب پاتے ہیں اور شہادت کا رتبہ بھی حاصل کرتے ہیں.