Myn Bala Urdu Subtitles
مائن بالا (Myn Bala) اٹھارہویں صدی کے اوائل میں زنگرز (چنگیز خان کی شاخ سے نکلا ایک منگول قبیلہ) کے قازقستانی باشندوں پر ظلم و ستم پر بنائی گئی ہے اور جس کے جواب میں ایک چھوٹا لڑکا ہمت کرتا ہے اور اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے وہ طاقت ور اور ہمدرد رہنما بن کر ابھر کر سامنے آتا ہے۔
یہ فلم قازقستان کے ایک نو عمر نوجوان ‘سارتی’ کی زندگی کی کہانی کے گرد گھومتی ہے، جس کو اچانک ایک جنگ سے پالا پڑ جاتا ہے، اس کا بیک وقت محبت، غداری اور دھوکے سے سامنا ہوت جاتا ہے. ان سب کا سامنا کرتے ہوئے ‘سارتی’ اپنی اندرونی طاقت کے راز کو جان لیتا ہے اور چھوٹی سی عمر میں ایک قابل جنگجو بن کر ابھرتا ہے، جس کو مائن بالا
(A Thousand Boys in Kazakh)
کا لقب دیا جاتا ہے.
مائن بالا بعد میں ‘Legends’ کی صورت میں ڈھل جائیں گے اور قازقستان کے معصوم باشندوں کو ظالموں سے آزادی دلانے میں ایک اہم فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔
یہ ملک گزشتہ کافی برسوں سے ایک طاقتور قبیلے ژونگرز (چنگیز خان کی شاخ کا ایک منگول قبیلہ) کے تباہ کن قبضے میں جکڑا ہوا ہوتا ہے۔ ژونگرز فوجیوں نے قازقستان کی قدیم سرزمینوں پر بلا جواز قبضہ کیا ہوتا ہے اور اس دوران وہ ملک کی ایک تہائی آبادی کو ہلاک کر دیتے ہیں.
سارتی کی آنکھوں کے سامنے ہی اس کے خاندان کو قتل کیا جاتا ہے. اس دوران ‘سارتی’ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ جان بچانے میں کامیاب ہوجاتا ہے. سارتی بعد میں بچ جانے ساتھیوں کو اکٹھا کر کے ان ژونگرز سے بدلہ لینے کی قسم کھاتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے جنگی ٹریننگ اور مہارت حاصل کرتے ہیں.
اس فلم میں قازقستان کے تاریخی مقامات ، روایات ، ثقافتی اقدار ، مذہبی عقائد اور طرز زندگی کو بھی بہترین طریقے سے فلما کر پیش کیا گیا ہے.