askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

Burak Özçivit Biography

السلام علیکم،

آج کے کالم میں آج ہم آپ سب کو براک اوزجیوٹ (کرولش عثمان میں عثمان بے کا کردار نبھانے والے کردار) کے متعلق ساری معلومات شیئر کریں گے.

Burak-ozcivit-Biography

براک اوزجیوٹ ایک ترکش ماڈل اور ایکٹر ہیں جو کہ سن 2013 میں ‘Çalıkuşu’ اور 2015 میں ‘Kara Sevda’ ان ڈراموں میں کام کی وجہ سے مشہور ہیں. براک اوزجیوٹ آجکل ترکی کے تاریخی سیریل کرولش عثمان میں بخوبی کردار نبھا رہے ہیں.

براک اوزجیوٹ بارے میں ساری تفصیل اس ویڈیو میں موجود ہے، اس ویڈیو میں براک اوزجیوٹ کی عمر، لائف سٹائل، قد، وزن، ان کہ کمائی، ڈرامے اور فلموں کی مکمل لسٹ، براک اوزجیوٹ کے کیرئیر کے سارے ایوارڈ اور ان کی فیملی کے متعلق ساری معلومات اور ان سب کی تصاویر کے لئے اس ویڈیو کو لازمی دیکھیں. شکریہ

Burak Özçivit Biography :

براک اوزجیوٹ 24 دسمبر  1984 کو استنبول ترکی میں پیدا ہوئے. انہوں نے ابتدائی تعلیم

 ‘Kazım İşmen High School’ سے حاصل کی. براک اوزجیوٹ نے

 ‘Marmara University’

سے فوٹو گرافی ڈیپارٹمنٹ اور فائن آرٹ سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی.

Burak özçivit Height & Weight :

براک اوزجیوٹ کا قد 184 سینٹی میٹر ہے، جو کہ میٹر میں 1.84 میٹر بنتا ہے. اور فٹ میں پورا 6 فٹ ہے.

براک اوزجیوٹ کا وزن 74 کلوگرام ہے جو کہ پاؤنڈز میں 163.14 پاؤنڈ بنتا ہے

Burak özçivit Career :

بورک اوزجیوٹ کی پرکشش شخصیت اور خوبصورت جسامت کی وجہ سے یہ ماڈلنگ کے ایک بہترین چوائس تھے۔ براک اوزجیوٹ نے 2015 میں بہترین ترک ماڈل کا خطاب جیتا۔ تاہم، نوجوان اور باصلاحیت براک اوزجیوٹ نے مارمارہ یونیورسٹی (استنبول) کی فیکلٹی آف فائن آرٹس سے بیچلر آف آرٹ ڈگری حاصل کی ، کیونکہ وہ اپنے اداکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتے تھے.

سن 2000 کے شروعات میں براک اوزجیوٹ نے بہت سے ماڈلنگ ایجنسیوں کے ساتھ کام کیا. براک اوزجیوٹ نے سن 2006 میں ‘Eksi 18’ ڈرامہ سے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز کیا، اس سیریل میں انہوں نے ایک پولیس چیف کا کردار ادا کیا. اس کے بعد براک اوزجیوٹ نے یکے بعد دیگرے

 Zoraki Koca, Baba Ocagi, اور  Ihanet جیسے ڈرامہ سیریل میں کام کیا.

براک اوزجیوٹ نے 2007 میں ‘Musallat’ فلم میں کام کے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا. اس کے بعد 2013 میں ‘Zara Pa’  میں ڈبنگ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا. اس کے بعد 2015 میں Ask Sana Benzer  اور 2016 میں Kardesim Benim جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے.

براک اوزجیوٹ نے اپنے کامیابی کے سفر میں سن 2005 کے سب سے بہترین ماڈل کا ایوارڈ جیتا اور دنیا کے بہترین ماڈل کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی. اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اور بہت سے ایوارڈ بھی اپنے نام کیے. سن 2012 میں GQ مین آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کیا. اور اسی سال گلاتسری یونیورسٹی کا بیسٹ ٹی وی ایکٹر کا ایوارڈ بھی جیتا.

اس کے بعد براک اوزجیوٹ نے ‘Muhtesem Yuzyil’ میرا سلطان ڈرامے میں بہترین اداکاری کی. سن 2014 میں براک اوزجیوٹ نے بیسٹ ٹی وی ایکٹر، بیسٹ سٹائل ایکٹر آف دی ائیر اور فیورٹ ٹی وی ایکٹر کی کیٹیگری میں مزید 4 ایوارڈ اپنے نام کیے.

براک اوزجیوٹ نے اپنی محنت اور قابلِ ستائش ایکٹنگ کی بدولت بہت سی کامیابیاں حاصل کیں. براک نے 10 سے زیادہ ایوارڈ اپنے نام کیے اور 6 مرتبہ براک اوزجیوٹ کا نام بیسٹ ایکٹر / بیسٹ ٹی وی ایکٹر کی کیٹیگری کے مقابلے میں نامزد بھی ہوا.

Burak özçivit Net Worth :

براک اوزجیوٹ کے پاس تقریباً 1 ملین سے 5 ملین یوایس ڈالر تک مالیت موجود ہے.

Burak özçivit Family :

براک اوزجیوٹ کے والد کا نام ‘Bülent Özçivit’ ہے. ان کی والدہ کا نام ‘Ceyhan Özçivit’ ہے. براک اوزجیوٹ کی صرف ایک بہن ہے، جن کا نام ‘Burçun Deniz’ ہے.

Burak Özçivit Wife :

براک اوزجیوٹ کی بیوی کا نام ‘Fahriye Evcen’ ہے. ان کی شادی 29 جون 2017 کو Sait Halim Pasha Mansion میں استنبول میں ہوئی. اس شادی میں دلہے کی طرف سے گواہ مشہور پروڈیوسر ‘Timur Savci’ اور دلہن کی طرف سے گواہ ‘Banu Savci’ تھیں. اس جوڑے نے ہنی مون کے لئے مالدیپ کو منتخب کیا تھا.

اللہ نے 13 اپریل 2019 کو اس جوڑے کو ایک خوبصورت بیٹے کی نعمت سے نوازا. جس کا نام کرن اوزجیوٹ ہے.

Burak özçivit Awards :

2014:

Actor Of The Year

 (Elle Style Awards)

2015:

Best Actor

(Bilkent Television Awards)

2016:

Best Actor

(Pantene Golden Butterfly Awards)

2016

Best Cinema Actor

(Turkey Youth Awards)

2017

The most popular man of the Year

(GQ Men of the Year)

Burak Özçivit Social media followers:

براک اوزجیوٹ کے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر 16.4 ملین فالورز ہیں.

براک اوزجیوٹ کے فیس بک پر تقریب 1 ملین فالورز ہیں.

براک اوزجیوٹ کے ٹیوٹر پر 1.3 ملین فالورز ہیں.

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *