askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

Somuncu Baba Movie in Urdu | Askin Sirri Film in Urdu |  صمونجو بابا فلم

’صمونجو بابا‘‘ اردو زبان میں۔

عشق کے راز کا سفر :

ترکی کے صوفی استاد، شیخ حمیدِ ولی المعروف “صمونجو بابا” کی داستانِ حیات پر بنائی گئی ترکش فلم ’’صمونجو بابا (عشق کا راز) ‘‘.

Somuncu Baba Movie in Urdu

Somuncu Baba Movie in Urdu :

تعارف:

صمونجو بابا (عشق کا راز)

شیخ حمیدِ ولی   (1331–1412) جنھیں ان کی عُرفیت صمونجو بابا کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ یہ ایک مشہور ولی اللہ ، زاہد اور مدرس گزرے ہیں، جو ترکی کے ایک شہر ‘بورصہ’ میں مقیم ہوئے تھے۔ شیخ اپنے زمانے کی متاثر کن شخصیت اور مسلمان درویش کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ 1331ء میں قیصری میں پیدائش جبکہ 1412ء میں دریندے میں وفات پائی۔ سلطان بایزید اول نے بورصہ کی معروف جامع مسجد کی تکمیل کے بعد آپ کو وہاں استاد مقرر کیا۔ صمونجو بابا کے نامور شاگردوں میں ‘مولا فینالی’ اور ‘حاجی بیرم اول ولی’ جیسے مشہور نام شامل ہیں۔

صمونجو بابا ان متقی لوگوں میں سے ایک ہیں جو روحانی علوم کی تحصیل کے لیے انادولو (جامعہ) تشریف لے گئے۔ آپ شام، تبریز، اردبیل جیسے نامور مراکزِ علم سے سیراب ہونے کے بعد اپنے ذمہ فرائض کی بجا آوری کے لئے اور قوم و ملت کی رہنمائی کے لیے بورصہ میں مقیم ہوگئے۔ اپنی زندگی کے روحانی پہلو کو دنیا سے مخفی رکھنے کے لیے آپ روٹیاں بناتے اور انھیں فروخت کرتے، اسی وجہ سے آپ کا نام صمونجو بابا یعنی ’نانبائی بابا‘ پڑ گیا۔ بورصہ میں عظیم جامع مسجد ‘اولو’ کے افتتاح کے موقع پر آپ نے سورہ فاتحہ کا سات مختلف پہلوؤں سے اعلیٰ ترجمہ کیا جس سے عوام الناس میں آپ  مقبول ہو گئے اور سب آپ کو چاہنے لگے.   آپ اس تشہیر سے دور رہنا چاہتے تھے اس لیے بورصہ چھوڑ کر آق سرائے تشریف لے گئے۔ بعد ازاں آپ اپنے بیٹے کے ساتھ مکہ تشریف لے گئے۔ مکہ سے آپ کی واپسی ضرور ہوئی تھی لیکن سفرِ عشق تمام عمر جاری وساری رہا ۔

Askin Sirri Film in Urdu  :

اس فلم میں ہم صمونجو بابا کے سفر عشق کو ہی نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ ان کے عشق اور علم و دانش کے موتی بھی اپنے دامن میں بھر سکیں گے……..

صمونجو بابا   کے چند سنہرے الفاظ :

دنیوی عشق کا ذائقہ چکھے بغیر تم عشقِ الہی کا ذائقہ نہیں چکھ سکتے۔

آتش عاشقوں کی دوست ہوتی ہے۔

خواہشوں کا درد گلاب کی خوشبو جیسا ہوتا ہے۔

صبر درویشوں کی روٹی ہے۔

شاگرد :

حضرت حاجی بیرام ولی رحمتہ اللّٰه علیہ– انقرہ

حضرت ملا شمس الدین الفناری رح – بورصہ

حضرت آق شمس الدین رح– گوینوک

حضرت شیخ افتادہ رح– بورصہ

حضرت عزیز محمود خدائی رح– بورصہ

حضرت خلیل طیبی رح– درندہ (شہر)

حضرت بابا یوسف حقیقی رح – آق سرائے

حضرت عمر دیدی رح – گوینوک

حضرت ہدیر دیدی رح- بورصہ

حضرت انس بدر الدین رح– درندہ (شہر)

حضرت شیخ لطف اللّٰه رح – بالیکسیر

حضرت مصلع الدین خلیفہ رح – اسکیلیپ

حضرت ازن صلاح الدین رح – بولو

قازقستان کے بانی ابلائی خان پر بنی فلم اردو ڈبنگ کے ساتھ دیکھنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں.

ابلائی خان فلم

سعید نورسی پر بنی فلم اردو سبٹائٹل کے ساتھ دیکھنے کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں.

سعید نورسی فلم

جنگ اول کے زمانے میں دو ترکش نوجوانوں پر بنی فلم جنہوں نے پورے برطانوی یونٹ کو تباہ کردیا تھا.

ٹرکش آئسکریم فلم

اس فلم پر اردو سبٹائٹل لگانے کا سارا کریڈٹ ‘ٹیلیوستان’ کو جاتاہے.

Somuncu Baba Movie with Urdu Subtitles :

 

صمونجو بابا فلم   اردو سبٹائٹل کے ساتھ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔ شکریہ

 

Somuncu Baba Film in Urdu :

Thanks for watching Somuncu Baba Film with Urdu Subtitles here. This is a movie which shows the life of Somuncu baba. Hope you all like this article and Movie about Somuncu baba with Urdu Subtitles. If you really like then please share it with your family and friends. Thanks

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *