سلطان ملک شاہ کا عشق رسولﷺ
Sultan Melik Shah Love To Hazrat Muhammad PBUH
سلطان ملک شاہ ان نامور سلاطین میں سے ایک ھیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی راہ خدا میں جہاد کرتے ھوۓ اور اللہ کے نام و احکام کو پھیلاتے ھوۓ گزار دی، اللہ کے ایسے شیروں کی محبت و عشق کی داستانیں بھی انتہائ مؤثَر اور سبق آموز ھوتی ھے جو دلوں کی تاروں کو ہلا کہ رکھ دیتی ھیں۔
سلطان ملک شاہ اللہ اور محمدﷺکے عشق و محبت میں ہر وقت ڈوبے رہتے تھے، محمدﷺکا نام مبارک لیا جاتا تو فوراًادب کیوجہ سے تخت سے اتر جاتے سرنگوں ھوتے۔ھمیشہ اپنی زبان کو ذکر محمدﷺ،یادِمحمدﷺسے ترو تازہ رکھتے۔ چنانچہ جب حج کا قافلہ حج کے لیے روانہ ھوتا تو سلطان انہیں رخصت کرنے کے لیے شہر کے دروازے پر آتے اور پورے قافلے کے سامنے خطاب کرتے اور ایسی دل سوز وعظ و نصیحت کرتے کہ تمام مجمعے پر رقت طاری ھوجاتی۔ قافلے کے ہر ہر شخص کو پکڑ پکڑ کر کہتے کہ اے حج کرنے والے ۔اے روضہ رسول ﷺ کا دیدا کرنے والے جب تم دیارِمحبوب میں پہنچے تو باادب کھڑے ھو کر میرا سلام عرض کرنا اور کہنا کہ اصفہان میں ایک عاجز فقیر مسکین غلام ھے وہ آپ کو سلام پیش کرتا ھے ۔یعنی ہر ایک شخص کی منتیں کرتے ، دیکھنے والے سمجھتے کہ سلطان دیوانہ ھو گیا ھے۔ لیکن ان پہ عشقِ محمدیﷺکا اصل رنگ چھایا ھوا تھا۔ جب حج قافلہ واپس آتا تو سب کے پاس جاتے ہدیہ تقسیم کرتے اور پھر پوچھتے کہ تم سب نے میرا سلام پہنچا دیا ھے۔حسرت کرتے اے کاش میں بھی اپنے محبوب کے روضے کی زیارت کرتا، لیکن اللہ نے میرے ذمہ پوری امت کا بوجھ ڈالا ھے میں اسے نبھاؤں گا ۔
ایسے لاکھوں مثالیں موجود ھے ھمارے اسلامی سلاطین اولیاء ، علماء ، رئیسین اور بے شمار لوگوں کی تبھی تو اللہ نے ایسے لوگوں کو دوسروں کی ہدایت کا ذریعہ بنایا تھا پوری دنیا کو ان کے قدموں میں ڈالا تھا ۔
اے کاش ھمیں بھی ایسے حکمران نصیب ھو جاۓ لیکن ھمارے اعمال کے سبب ھم سے رحمتیں برکتیں اٹھ گئ اور کچرہ باقی رہ گیا۔۔۔۔اللہ ھمیں بھی حضورﷺکی سچی محبت نصیب فرماۓ آمین۔۔۔۔۔۔