askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

Watch Best Turkish Serials With Urdu Subtitles :

 السلام علیکم،

کیا حال ہیں دوستو. دیریلش پی کے میں آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں. آج کے آرٹیکل میں ترکی کے بہترین ڈرامہ سیریلزBest Turkish Serials in Urdu‘  کا مختصر تعارف اور ان کے اردو سبٹائٹل کیساتھ لنک شیئر کئے جارہے ہیں. آپ سب ہماری اس محنت کو سراہتے ہوئے اس پوسٹ کو واٹس ایپ اور فیس بک پر شیئر لازمی کریں. شکریہ


Watch Best Turkish Serials With Urdu Subtitles



Mavera :

ڈرامہ سیریل ماوراء بھی ترکی کا  ایک نیا شاہکار ہے. یہ ڈرامہ سیریل یونس ایمرے کے بعد صوفی ازم پر آنے والی دوسری سیریل ہے. ماوراء سیریل ترکستان کے مشہور صوفی اور شاعر خواجہ احمد یسوی کی تاریخی زندگی پر فلمایا گیا ہے. یہ ڈرامہ سیریل 12 اپریل سن 2021 سے ترکی کے چینل ٹی آر ٹی ون پر پیش کیا جارہا ہے. اس ڈرامہ سیریل کے اردو سبٹائٹل پر مکی ٹی وی 2 کی ٹیم عمدگی سے کام کررہی ہے.

Click Here to watch Mavera Serial in Urdu


Rise Of Empires Ottoman :

عثمانی سلطنت کا عروج۔ یہ ڈرامہ سیریل قسطنطنیہ کی فتح پر بنایا گیا ہے. اس ڈرامہ سیریل میں قسطنطنیہ کی فتح کی منصوبہ بندی، حکمتِ عملی، قسطنطنیہ کا محاصرہ سے لیکر فتح تک دکھایا گیا ہے. ویسے تو یہ ڈرامہ سیریل نیٹ فلکس کا حصہ ہے، جس وجہ سے اس میں مسلمانوں کیساتھ واضح بغض دکھایا گیا ہے. اس لیے اس سیریز کو صرف تنقیدی نظر سے دیکھا جائے. عثمانی سلطنت کا عروج ڈرامہ استنبول ترکی میں فلمایا گیا ہے. اس کے ٹوٹل 6 اقساط ہیں. یہ ڈرامہ سیریل 24 جنوری 2020 کو شروع ہوا تھا. عثمانی سلطنت کا عروج ڈرامہ سیریل کا معیاری اور عمدہ سبٹائٹل ٹیلیوستان نے لگایا ہے.

Click Here to watch Rise of Empires Ottoman in Urdu


El Nehaya :

النہایہ ڈرامہ سیریل مصر میں بنایا گیا ہے. یہ ایک ایکشن اور سائنس فکشن ڈرامہ ہے. جس میں ایک سافٹ ویئر انجینئر پوری دنیا پر کنٹرول حاصل کرلیتا ہے. النہایہ ڈرامہ سیریل میں مستقبل سن 2120 کا دور دکھایا گیا ہے. اس وقت میں امریکہ اور اسرائیل کی تباہی و بربادی دکھائی گئی ہے. جس کے دکھانے پر اسرائیلی وزیر بہت دفعہ پریس کانفرنس بھی کرچکا ہے. النہایہ عربی زبان میں ریلیز ہوا ہے. النہایہ 24 اپریل سن 2020 کو شروع ہوا تھا. اس ڈرامہ سیریل کی ٹوٹل 30 اقساط ہیں.

Click Here to watch El Nehaya in Urdu


Yunus Emre :

صوفی ازم پر بنا ایک شاہکار ڈرامہ یونس ایمرے ہے. یونس ایمرے کی زندگی پر بنایا گیا ڈرامہ سیریل ترکی کے شہر استنبول میں میں فلمایا گیا ہے. یہ ڈرامہ سیریل ترکش زبان میں پیش کیا گیا ہے. یونس ایمرے 18 جون سن 2015 میں ترکی میں ریلیز ہوا تھا. یونس ایمرے ڈرامہ سیریل کا اردو سبٹائٹل ٹیلیوستان نے بڑی عمدگی اور جانفشانی سے لگایا ہے. اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی پرزور فرمائش پر یہ سیریل پاکستان کے قومی چینل پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے.

Click Here to watch Yunus Emre in Urdu


 The Imam:

یہ قطر ٹیلی ویژن کی جانب سے پیش کیا ڈرامہ سیریل ‘The Imam’ ہے. یہ ڈرامہ سیریل امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی زندگی کو بہت اچھے انداز میں دکھایا گیا ہے. یہ ایک بہترین اور سبق آموز سیریل ہے. اس ڈرامہ کی اصل زبان عربی ہے. امام ڈرامہ سیریل 27 مئی 2017 کو قطر میں شروع ہوا تھا. امام سیریل کا معیاری اردو سبٹائٹل دیریلش ٹی وی نے لگایا ہے.

Click Here to watch The Imam Serial in Urdu


Takhat Aur Baghawat :

یہ اٹھارہویں صدی میں سلطان احمد صوم کے دور پر بنایا گیا ڈرامہ سیریل تخت اور بغاوت ہے. اس زمانے کو عثمانی بہار یا ریشم والے دور کا نام بھی دیا جاتا ہے. اس دور میں غیبی طاقتوں کا ایجنٹ پیترونہ خلیل کی بغاوت کو دکھایا گیا ہے. پیترونہ خلیل کا اصل ہدف وزیراعظم ابراہیم پاشا ہوتے ہیں. اس ڈرامہ سیریل کی اردو ڈبنگ See ٹی وی نے کی ہے. اور ڈرامہ سیریل کی ٹوٹل 26 اقساط ہیں. تخت اور بغاوت سیریل 2013 میں ترکش زبان میں شروع ہوا تھا. تخت اور بغاوت میں آپ کو ارطغرل غازی کے ساتھی آلیار بے، بامسی بے اور دیگر اداکار بھی نظر آئیں گے.

Click Here to watch Takhat Aur Baghawat in Urdu


Seddulbahir 32 Saat :

سدالبحر ایک ترکش سیریل ہے. یہ سیریز 15 جنوری سن 2016 کو ترکش سرکاری چینل ٹی آر ٹی ون پر ریلیز ہوئی. یہ منی ڈرامہ سیریل صرف 4 اقساط پر مشتمل ہے. سدالبحر بہادر ترک سپاہیوں کی سچی داستان ہے. برطانوی فوج کے خلاف کینے کلے کی جنگ میں صرف 300 سپاہیوں کی ہزاروں کی برطانوی فوج کے خلاف 32 گھنٹے کی لگاتار جنگ پر یہ ڈرامہ سیریل بنایا گیا ہے. سدالبحر میں بھی آپ کو دیریلش ارطغرل، کورولوش عثمان اور دیگر مشہور سیریلز کے مایہ ناز اداکار نظر آئیں گے.

Click Here to watch Seddulbahir 32 Saat in Urdu


Mehmed Bir Cihan :

یہ ڈرامہ سیریل سلطان محمد فاتح کی حقیقی زندگی پر بنایا گیا ہے. سلطان اورخان اور محمد فاتح کی تخت نشینی کی خانہ جنگی کو بھی بھرپور دکھایا گیا ہے. سلطان محمد فاتح کا قسطنطنیہ کو حاصل کرنے کا خواب اور لگن کو بھی دکھایا گیا ہے. مہمد بیر سہان ڈرامہ سیریل 20 مارچ سن 2018 کو ترکی میں شروع ہوا. اس ڈرامہ سیریل کی زبان ترکش ہے. اور اسے استنبول ترکی میں فلمایا گیا ہے. اس ڈرامہ سیریل کی ٹوٹل 6 اقساط ہیں. سلطان محمد فاتح ڈرامہ کی اقساط کا اردو سبٹائٹل مکی ٹی وی نے عمدگی سے لگایا ہے. پایہ تخت سلطان عبدالحمید ڈرامہ سیریل کا اردو سبٹائٹل اردو بولو ٹیم نے بہت عمدگی سے گیا ہے اور ان کا کام آگے بھی جاری ہے. میں ابھی پایہ تخت کا پانچواں سیزن شیئر کررہا ہوں. باقی بھی بہت جلد اپڈیٹ ہوجائیں گے. انشاءاللہ 

Click Here to watch Mehmed Bir Cihan in Urdu


Payitaht Sultan Abdul Hamid :

پایہ تخت سلطان عبدالحمید ڈرامہ سیریل موجودہ صورتحال کی بہترین عکاسی کرتا ہے. کیسے یہودی اور دیگر دشمنان اسلام ہمیں نیچا دکھانے کے لئے آپس میں گٹھ جوڑ کررہے ہیں. یہ ڈرامہ سیریل سلطنتِ عثمانیہ کے آخری بااختیار سلطان عبدالحمید کی زندگی پر فلمایا گیا ہے. پایہ تخت سلطان عبدالحمید ڈرامہ سیریل میں سلطان عبدالحمید کی جنگی اور سیاسی بصیرت کو بخوبی دیکھا جاسکتا ہے. یہ ڈرامہ سیریل 24 فروری سن 2017 سے ترکی میں شروع ہوا تھا. ابھی اس کا پانچواں سیزن چل رہا ہے. یہ ڈرامہ سیریل بھی استنبول میں فلمایا گیا ہے. پایہ تخت سلطان عبدالحمید ڈرامہ سیریل کا اردو سبٹائٹل اردو بولو ٹیم نے عمدگی کیساتھ کیا ہے اور آگے بھی ان کا کام جاری ہے.

Click Here to watch Sultan Abdul Hamid Season 5 in Urdu


Best Turkish Serials in Urdu :

ہاں جی دوستو، امید کرتا ہوں آپ سب کو یہ  “Best Turkish Serials in Urdu”  کی لسٹ پسند آئی ہوگی. میں نے اپنی طرف سے اس آرٹیکل کو اچھا اور سب لنک مہیا کرنے کی پوری کوشش کی ہے. باقی ہر ڈرامہ سیریل کا تاریخی پس منظر جاننے اور تفصیل جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں جو دیا گیا ہے. باقی جو جو سیریل رہ گئے ہیں اور جو نئے آئیں گے، وہ سب میں اس آرٹیکل میں جمع کرتا جاؤں گا. آپ سب دوست بھی چکر لگاتے رہا کریں، ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے. باقی کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہو یا معلومات چاہیے ہو تو آپ کمنٹ باکس میں رابطہ کرسکتے ہیں. شکران

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *