askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

 Halima Sultan | Halima Sultan History in Urdu

Halima-Sultan

تعارف:

حلیمہ خاتون کائی قبیلے کے رہنما ارطغرل غازی کی پیاری بیوی تھیں اور اسی طرح سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی والدہ تھیں۔ ان کے ماضی کے بارے میں زیادی معلومات موجود نہیں ہے لیکن حلیمہ خاتون کی پیدائش 1205 عیسوی میں بتائی جاتی ہے۔ کچھ اور محققین کے مطابق، ان کی پیدائش کا سال 1194 عیسوی کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ حلیمہ خاتون کو  “حائمہ انا خاتون ” یا “خائمہ” کے نام سے بھی  موسوم کیا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں حلیمہ خاتون کا نام پندرھویں صدی میں لکھی جانے والی ابتدائی عثمانی تاریخ میں بھی نہیں تھا۔ ایک اور ذرائع کے مطابق جیسا کہ دیریلش ارطغرل کے سیزن میں بھی دکھایا گیا ہے ، حلیمہ سلطان ایک سلجوق شہزادی تھی. کیونکہ وہ شہزادہ نعمان کی بیٹی تھی، جو کہ ایک شاہی خاندان کی ممبر تھے اور  روم کی سلجوق سلطنت کے حکمران سلطان علاؤدین کیکوباد  اول کے بھائی بھی تھے.

ارطغرل سے شادی:

ارطغرل غازی سے اس کی شادی کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے کہ سلجوق شہزادی کی شادی ایک ایسے قبیلے کے ارطغرل غازی سے کیسے اور کن حالات میں ہوئی تھی جو قبیلہ خود ابھی کسی ریاست یا جگہ کی تلاش میں تھا۔ لیکن یہ بات واضح ہے کہ حلیمہ خاتون نے اپنی سلجوق  شہزادی کی حیثیت اور محل کی زندگی محض کائی قبیلے کے ارطغرل غازی کے ساتھ اپنی محبت اور اس کی لگن کی وجہ سے اپنی شاہی زندگی کو ترک کردیا تھا۔ ان کی آپس میں شادی کے بعد ، ترکوں کی دو شاخیں ، اوغز ترک اور سلجوق ترک آپس میں خون کے رشتے سے متحد ہوگئے تھے۔

جب ارطغرل غازی کائی قبیلے کے سردار بنے تو حلیمہ خاتون کو بھی قبیلے کی ملکہ عالیہ ہونے کی حیثیت سے حلیمہ کو سلطان کا لقب دیا گیا اور انہوں نے اس لقب کو سچ بھی ثابت کیا۔ حلیمہ سلطان نے ہمیشہ اپنے شوہر  کی بڑی حمایت کی اور ان کے مقصد کے حصول کے لئے شانہ بشانہ لڑائیاں بھی لڑیں۔ حلیمہ خاتون کا انتقال 1281 عیسوی میں بتایا جاتا ہے۔

اولاد :

حلیمہ خاتون اور ارطغرل غازی کے ہاں تین بیٹوں کی پیدائش ہوئی. جن کا نام گندوز بے ، سارو بتو ساؤچی بے اور عثمان بے تھا۔ کچھ ذرائع کے مطابق یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ سارو بتو اور ساؤچی بے ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کے دو مختلف بیٹوں کے نام تھے۔ لیکن یہ کوئی انتہائی مستند سورس نہیں ہے۔ اور اللہ بہتر جانتا ہے۔

ارطغرل غازی کی  دوسری شادی :

دیریلش ارطغرل کے سیزن میں ، اسکرپٹ لکھنے والوں اور پروڈیوسر کو عثمان غازی کو جنم دیتے وقت اس سیریل میں قبل از وقت ہی اس کی موت دکھانی پڑی ، جس کی وجہ اداکارہ کی زندگی کی کچھ نجی وجوہات تھی۔ حلیمہ   سلطان کو ترکی کے شہر سوگوت میں ارطغرل غازی کے مقبرے میں دفن کیا گیا ہے۔ کچھ اور ذرائع  کے مطابق    ڈومینک Domanic  میں دفن ہونے والی حائمہ عنا ہی  ارطغرل غازی کی اہلیہ ہیں۔

حلیمہ سلطان ارطغرل غازی کی اکلوتی بیوی تھی۔ جبکہ دیریلش ارطغرل میں ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کی موت کے بعد دوسری شادی ہوگئی تھی. لیکن یہ صرف اس لئے ہوا کیونکہ حلیمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرابیلجیک سیریز چھوڑ گئی تھی. اسی وجہ سے  مہمت بوزدگ نے ارطغرل غازی کی دوسری شادی کروا دی تھی۔ حقیقت میں ، حلیمہ کی موت بڑھاپے میں جاکر ہوئی تھی. اور ارطغرل غازی نے اس کی موت کے بعد دوبارہ شادی نہیں کی تھی اور حلیمہ سلطان کی موت کے چند سال بعد ارطغرل غازی بھی غم سے نڈھال ہو گئے تھے۔

Halima-Sultan-Tomb

حلیمہ سلطان کا  مقبرہ:

سن 1358 میں حلیمہ سلطان کا یہ مقبرہ ‘Gevaş’ میں تعمیر کیا گیا تھا. اور کہا جاتا ہے کہ حلیمہ سلطان سلجوق حکمران ملک ایزالدین ‘Melik Izeddin’ کی بیٹی تھیں. ان کا تعلق کاراکوئنلو ‘Karakoyunlu’ کے خاندانوں سے تھا.

Halima-Sultan-Grave

 حلیمہ سلطان  کا انتقال :

حلیمہ خاتون کا انتقال 1281 عیسوی میں بتایا جاتا ہے۔حلیمہ سلطان کی تدفین کی جگہ کو انیسویں صدی کے آخر میں موجودہ ترکی کے شہر سوگوت میں ارطغرل غازی کے مقبرے کے باغ میں سلطان عبدالحمید دوم نے تعمیر کروایا تھا.

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *