askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

 Turk LaLa New Pak Turk Series | Abdul Rehman Ghazi in Pakistan

پاکستان اور ترکی کا تاریخی ڈرامہ سیریل ‘ترک لالا’ بنانے کا فیصلہ. 
Turk-lala-New-series

خلافت عثمانیہ کو بچانے کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کی بے مثال جدوجہد پر ڈرامہ سیریل ترک لالا بنانے کا منصوبہ زیرِ غور لایا گیا ہے. 

ترک لالا برصغیر اور موجودہ پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا (کے پی کے) کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والے عظیم مجاہد تھے، 

ترک لالہ سن 1920 میں سلطنت عثمانیہ اور یورپی ممالک کے مابین ہونے والی بلقان جنگوں میں اپنے لشکر کے ہمراہ سلطنت عثمانیہ کا ساتھ دینے کے لیے ترکی پہنچے تھے. 

اس وقت ‘ترک لالا’ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل تھا، جس پر اب بہت جلد ہی ترکی اور پاکستان کی پروڈکشن کمپنیاں مل کر ایک لازوال ٹی وی ڈرامہ تیار کرنے لگے ہیں۔

دونوں ملکوں کے مایہ ناز فنکار اس ڈرامہ سیریل میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس نئی پاک ترک سیریز کی تیاری کے سلسلے میں ہی۔۔۔ آج کل ارطغرل غازی میں عبدالرحمان غازی کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار جلال اور ڈائریکٹر کمال تکیدین کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

انصاری فلمز کے سی ای او ڈاکٹر کاشف انصاری نے ترکش اداکار جلال اور ڈائیریکٹر کمال تیکدین کو پاکستان میں آنے کی دعوت دی تھی، 

سی ای او انصاری فلمز،ڈاکٹر کاشف انصاری اور تیکیدین فلمز کے سربراہ کمال تیکیدین مل کر ڈرامہ ترک لالہ کی پروڈکشن پر کام شروع کریں گے۔ اس ڈرامہ کی پروڈکشن کے سلسلے میں ہی ترکش وفد کی پاکستانی کے مختلف شہروں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے مختلف رائٹرز ،پروڈیوسرز اور مشہور اداکاروں سے ملاقاتیں جاری ساری ہیں ۔

celalall-in-pakitan

اس مہمان ترکش وفد نے مختلف مشہور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ترک لالہ ڈرامہ سیریل کے آئیڈیا کو بہت سراہا ہے. عمران خان نے کہا کہ ‘خلافت عثمانیہ اور ترکی کی آزادی کے لئے برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو اس نئی موجودہ نسل میں روشناس اور اجاگر کرنا ایک بہت ضروری عمل ہے۔

نئی نسل کو اپنے آباوْ اجداد کے تاریخی کردار پر بنا ڈرامہ سیریل دیکھ کر خوش اور فخر محسوس ہو گا۔

پاکستان اور ترکی دونوں ملک مشترکہ ٹی وی پروڈکشن کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ بھی حاصل کریں گے۔

جیسا کہ آپ سب کو پتہ ہے کہ مشہور ترکش تاریخی ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے جلال آل گزشتہ ہفتہ سے پاکستان میں موجود ہیں۔ ان کا پاکستان میں ملک کے مایہ ناز ایکٹر عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے استقبال کیا تھا۔

پاکستان میں تاریخی ترکش ڈرامہ سیریل دیریلش  ارطغرل غازی نے شہرت کے بے تحاشہ نئے ریکارڈ بنا دیئے ہیں۔

پاکستان میں اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دیریلش ارطغرل ڈرامے کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے.

گزشتہ جمعہ کو جلال آل اکا عبدالرحمن غازی نے اپنے افیشل انسٹاگرام سے اپنے فینز کے لیے یہ تصویر اور پیغام پوسٹ کیا ہے.

Celalall-Instagram-Post

☝🏻

 جمعہ مبارک

زندہ باد ہلالی پرچم والے برادر ملک، 

سرخ ہلالی پرچم والے پرانے بھائی آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے ترک بہن بھائی آپ کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے دعا گو ہیں۔

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے،. 

میں جلال اسلام آباد سے تمام پاکستانی بھائیوں  اور بہنوں کو اپنا سلام پیش کرتا ہوں. 

Dil Dil pakistan Can Can Pakistan:) 

Türkiye Pakistan brotherhood zindabad İnshallah Alhamdülılla

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *