Hur Adam Movie With Urdu Subtitles / Said Nursi History in Urdu

استاذ المجدد بدیع الزمان سعید نورسی رحمہ اللہ خلافتِ عثمانیہ کے آخری زمانے میں پیدا ہوئے اور ان کو مستقل مظالم کا سامنا رہا۔ ان کے ساتھ مصطفیٰ کمال اتاترک نے بھی ظلم کیا۔ انہوں نے شادی نہیں فرمائی اور وجہ یہ بیان کرتے تھے کہ “میں اتنی مشکلات میں بیوی کے حقوق ادا نہ کرسکوں گا”۔

 

Hur Adam Movie in Urdu Subtitles :

ابتدائی زندگی ؛

سعید نورسی 12 مارچ سن 1876 میں سلطنتِ عثمانیہ کے بتلیس ولایت کے علاقے میں حیزان کے قریب واقع گاؤں نورس میں پیدا ہوئے. آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر کے معلم سے حاصل کی. جہاں انہوں نے مذہبی مباحث میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی. جبکہ بعد میں اسلامی علم میں اپنی ساکھ پیدا کرنے پر انھیں
 ” بدیع الزمان” کے خطاب سے نوازا گیا (جس کا مطلب ہے اس وقت کا اب سے منفرد اور معتبر شخص).

Hur-Adam-Urdu

سعید نورسی رحمہ اللہ   قرآن کی ایک زبردست تفسیر بھی لکھی۔ حافظہ اتنا تیز تھا کہ “جمع الجوامع في أصول الفقه” ایک ہفتہ میں یاد کرلی تھی۔ اور ان کے اساتذہ بھی ان سے پیچھے رہ جاتے تھے.  جو صفحہ سامنے ہوتا تھا، اسی وقت انہیں حفظ ہوجاتا تھا۔ الحاد کے خلاف قلم اٹھایا اور بہترین لکھا۔ آپ اسلامی حاکمیت کے قائل تھے اور خلافت کے حامی تھے۔

سعید نورسی رحمہ اللہ کو ایک دفعہ جب روسی قید میں رکھا گیا، تو وہ اپنی عادت کے مطابق جیل والے کے سامنے احترام میں کبھی بھی  کھڑے نہیں ہوتے تھے۔ اس وجہ سے اس شخص کو غصّہ آیا اور پھر غصّے سے پوچھنے لگا کہ تم میرے لیے کھڑے کیوں نہیں ہوتے تو استاد نے جواب دیا کہ “مجھے میرے دین نے عزت دی ہے اور وہ عزت مجھے ایسا کرنے سے رُوکتی ہے” ۔ اسی بات پر شیخ سعید نورسی رحمہ اللہ کے خلاف اس شخص نے پھانسی دینے کا فیصلہ کرلیا اور  پھانسی چند دنوں میں ہونے والی تھی۔ اس نے پھانسی کا فیصلہ تو کرلیا تھا مگر اللہ نے اس کے دل میں ایسا رعب ڈالا کہ جس سے اس نے وہ فیصلہ منسوخ کردیا۔

History Of Said Nursi in Urdu :

مصطفیٰ کمال اتاترک شروع میں ان کی بہت عزت کرتے تھے اور کہتا تھا کہ ہمیں آپ جیسے شیخ کی ضرورت ہے”۔ انہوں نے کہا کہ اگر تم حکمران ہو، تو نماز قائم کرو۔ اس مسئلہ پر اختلاف شروع ہوا۔ شیخ سعید نورسی رحمہ اللہ نے  نماز کی اہمیت اور اس کے قیام پر قرانی آیات سُنائیں تو مصطفیٰ کمال نے جواب نہ دیا۔ پھر ایک رسالہ شائع کرنے پر ان کو گرفتار کروادیا۔ 

سعید نورسی رحمہ اللہ  نے اپنے ایک رسالہ میں علمانیت (secularism) کی شدید مخالفت کی جس کے نتیجہ میں عدالت نے قید کا فیصلہ سُنادیا۔ انہوں نے اپنی آپ بیتی بھی لکھی ہے اور ان کی سوانح حیات بھی موجود ہیں۔ ان کی کتابیں پڑھنے والا ہر شخص جانتا ہے کہ علمی لحاظ سے یہ شخص الحاد پر گراں تھا۔ عدالت میں بھی الحادی نظریات، علمانیت اور اس طرح کے باطل افکار کی مذمت سے گھبراتا نہیں تھا اور ان ہی کے طرز میں جواب دیتے تھے۔

 

Hur Adam Movie With Urdu Subtitles :

انتقال ؛

سعید نورسی کا انتقال 23 مارچ سن 1960 میں جنوب مشرقی ترکی میں واقع عرفہ میں ہوا. آپ کو ایک مقبرہ میں دفن کیا گیا. یہ مقبرہ اس غار کے سامنے واقع تھا جس کے بارے میں مشہور تھا کہ اس غار میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت ہوئی تھی. اسی سال کے آخر میں ان کی قبر مبارک کو اسپرٹا کے اس نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، جہاں پر وہ اس سے پہلے جلاوطنی کا دور بھی گزار چکے تھے.

طیب اردگان کی حکومت نے ایک تاریخی میوزیم کو “بدیع الزمان میوزیم” کا نام سعید نورسی رحمہ اللہ کی یادگار کے طور پر دیا۔ 

 

Hur Adam Movie With Urdu Subtitles :

 

سعید نورسی پر بنی فلم   اردو سبٹائٹل کے ساتھ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔ شکریہ

Hur Adam Movie in Urdu :

Thanks for watching Hur Adam Film with Urdu Subtitles here. This is a movie which shows the life of said Nursi. Hope you all like this article and Movie about Hur Adam with Urdu Subtitles. If you really like then please share it with your family and friends. Thanks

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *