askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30
Kumral Abdal History in Urdu

 السلام علیکم، ہم اپنے بلاگ dirilispk  پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں.
آپ کسی بھی مسلمان فاتح کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو ان مسلمان فاتحین کی رہنمائی کے لئے ہمیشہ ایک ایسا شخص نظر آئے گا جو اللہ کے مقرب بندوں یا اولیاء اللہ میں سے ہوگا. جو ان فاتحین کی ہر قدم ہر اخلاقی اور روحانی تربیت کا فرض سرانجام دیتے تھے، کیونکہ اگر کسی جنگجو کی اخلاقی اور روحانی تربیت ناں کی جائے تو وہ بالآخر ڈاکو یا لٹیرا بن کر رہ جائے گا. اور یہ بات تاریخ کی بہت سی مثالوں سے بھی ثابت بھی ہے. اسی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے ہم دیریلش ارطغرل میں دیکھتے ہیں کہ ابن العربی ارطغرل غازی کی روحانی تربیت میں پیش پیش تھے. جن کی نصیحتوں اور تعلیمات کو ذہن میں رکھ کر جن علاقوں کو ارطغرل غازی نے فتح کیا وہاں انسانی ہمدردی اور اچھے اخلاق کا بول بالا کیا اور انصاف کا مظاہرہ کیا.
کرولش عثمان کے پہلے سیزن میں اس مقصد کے لئے شیخ ادیبالی کا کردار موجود تھا، جن کی قدم قدم پر رہنمائی کی بدولت عثمان غازی کی تربیت ہوئی، اور شیخ ادیبالی اور عثمان کے روحانی ساتھ کا ذکر تاریخی طور پر بھی موجود ہے. کرولش عثمان کے سیزن 2 میں ایک اور کردار کی انٹری ہوئی ہے جن کا نام  کمرال   ابدال ہے، اور ہمارا آج کا آرٹیکل کمرال ابدال کے متعلق ہی ہے.

Kumral Abdal History in Urdu

Kumral Abdal Detailed History in Urdu :

کمرال ابدال کا نام سلطنتِ عثمانیہ کی تاریخ میں قابلِ ذکر ہے، ان کا ذکر تاریخ میں ترکش زبان کی دو کتابوں میں ملتا ہے، جن میں سے ایک کا نام تواریخ العثمان ہے جو عاشق پاشا زاد کی لکھی ہوئی ہے. اور دوسری ترک زبان میں لکھی کتاب ہشت بہشت میں ان کا ذکر موجود ہے جس کو لکھنے والے ادریس بطلیسی تھے. ہشت بہشت کا مطلب ہے آٹھویں جنت. اور انگلش میں  کمرال  ابدال کے بارے میں اگر آپ معلومات لینا چاہیں تو کتاب انسائیکلوپیڈیا آف اسلام ریجلیس فاؤنڈیشن آف ترکی میں ان کے بارے تفصیل موجود ہے. پہلے ہم یہاں عاشق پاشا زاد کی کتاب تواریخ العثمان میں جو ان کا ذکر موجود ہے اس بارے میں جانیں گے.

 تواریخ العثمان (  عاشق پاشا زاد) 

عاشق پاشا زاد لکھتے ہیں کہ کمرال ابدال سن 1210 میں پیدا ہوئے، مگر ان کی پیدائش کس علاقے میں ہوئی اس پر تاریخ خاموش ہے. تاریخی حوالہ جات کے مطابق ان کا نام ترگت یا دروت تھا. یہ شیخ ادیبالی کے قریبی شاگرد تھے. شیخ ادیبالی  ان دنوں ایک گاؤں میں رہتے تھے جس کا نام اتبرنو تھا، وہاں شیخ صاحب لوگوں کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم بھی سکھاتے تھے. کیونکہ تاریخ کے مطابق شیخ ادیبالی ایماندار پیشہ ور ہنرمندوں کی ایک تنظیم جسے ترکی میں آہی اور عربی میں اخی تحریک کہتے ہیں، اس کا بھی ایک اہم حصہ تھے. اور اس تحریک سے وابستہ ہنرمند افراد اسلامی اصولوں کو سامنے رکھ کر مختلف پیشے اپناتے تھے. وہیں کمرال ابدال شیخ ادیبالی کی خدمت میں حاضر رہتے تھے اور شیخ ادیبالی سے دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہی کے حکم کے مطابق وہاں آنے والے دوسرے لوگوں کو بھی تعلیم دیتے تھے. کہا جاتا ہے کہ عثمان غازی جب شیخ ادیبالی کے گھر ٹھہرے تو وہیں انہوں نے مشہور زمانہ خواب دیکھا. اور بیدار ہونے کے بعد جب انہوں نے اپنا خواب شیخ ادیبالی کو سنایا تو کمرال ابدال بھی وہیں موجود تھے. شیخ ادیبالی نے اس خواب کی تعبیر جو سلطنت قائم کرنے کے بارے میں تھی وہ تعبیر عثمان کے پاس کمرال ابدال کے ذریعے ہی بھجوائی تھی. کمرال ابدال نے جب یہ خوشخبری سنائی کہ وہ سلطنت کے قیام کی بنیاد رکھیں گے تو عثمان غازی نے اپنی تلوار اور پیالہ انعام کے طور پر کمرال ابدال کو دے دیا. 

History Of Kumral Abdal in Urdu :

ہشت بہشت   ( ادریس بطلیسی)

سلطنتِ عثمانیہ کے مشہور مورخ ادریس بطلیسی کے مطابق  کمرال ابدال ایک درویش تھے جو کفار کے خلاف جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے. اور یہ سلطنت عثمانیہ کے قیام سے پہلے ینی شہر میں رہتے تھے. انہیں عثمان کے بارے میں کشف ہوا کہ یہ لڑکا مستقبل میں ایک عظیم الشان سلطنت کی بنیاد رکھے گا. اور تب سے انہوں نے عثمان غازی کی جنگوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا. کمرال ابدال عثمان کی جنگوں میں عثمان کا پرچم تھاما کرتے تھے. ادریس بطلیسی کے مطابق کمرال ابدال کیلئے عثمان غازی نے ینی شہر میں ایک گھر بھی تعمیر کروایا اور اس گھر سے ملحقہ دیہات اور کھیت بھی ان کے نام کیے.

Kumral Abdal History in Urdu

Extra History Of Kumral Abdal in Urdu :

 کمرال ابدال کی تاریخ وفات سن 1286 میں بتائی جاتی ہے اور یہ وقت ارطغرل غازی کی وفات کے آس پاس بنتا ہے. دوستو یہاں دونوں مورخین کی باتوں میں تضاد پایا جاتا ہے. اگر ہم کمرال ابدال کی تاریخ وفات 1286 تسلیم کرلیں تو وہ عثمان غازی کے سلطان بننے سے پہلے وفات پاچکے تھے. اور ان دونوں کے مطابق کمرال ابدال کی رہائش دو مختلف جگہوں پر تھی۔
اس کے علاوہ ایک اور ترک مورخ احمد دیدے جو کہ سن 1631 میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے بھی ادریس بطلیسی کے تاریخی حقائق کو ذکر اپنی کتاب میں کیا ہے مگر انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی اضافہ کیا ہے کہ “ کمرال ابدال کو خواب میں حضرت خضر علیہ السلام کی زیارت ہوئی تھی جنہوں نے کمرال ابدال کو طویل عرصے تک قائم رہنے والی سلطنت کی بشارت دی تھی”. اور پھر کمرال ابدال نے یہ بشارت عثمان غازی کو سنائی.

Kumral Abdal History in Urdu

کمرال ابدال کا مقبرہ ترکی کے صوبہ بیلیچک کے ضلع یلیدیر میں بورصہ ایسکی شہر روڈ پر واقع ہے. کمرال ابدال ایک صوفی اور مجذوب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صاحبِ کشف بزرگ بھی تھے. کائنات کے اسرار جب ان پر ظاہر ہوئے تو وہ اپنے حواس میں ناں رہے اور جذب کی حالت میں رہنے لگے. یعنی ان کی حالت ایسے رہنے لگی جیسے لوگوں کو ہمارے ہاں قلندر کہتے ہیں. مگر اس جذب کے عالم میں بھی ان کی باتیں علم اور معرفت سے بھرپور ہوتی تھیں. کمرال ابدال صاحب کرامات بزرگ تھے. ان سے کئی بار کرامات کا بھی اظہار ہوا جن کا ذکر تاریخ میں ملتا ہے. اسی جذب کے عالم میں وہ کئی بار ایسی باتیں کرجاتے جو عام لوگوں کو تو شاید سمجھ نہ آتیں، مگر وہ علم و معرفت سے بھرپور ہوتی تھیں. کمرال ابدال کے نام پر ترکی میں کئی مقامات کا نام بھی رکھا گیا ہے. بہر حال کمرال ابدال ایک واقعی حقیقی شخص ہیں اور یہ کردار حقیقت پر مبنی ہے. جبکہ سلطنت  عثمانیہ کی تاریخ میں ان کی کافی اہمیت ہے.

 

Kumral Abdal History in Urdu

Who Was Kumral Abdal :

 دوستو اگر آپ اسلام کی مکمل تاریخ اور اس کے ساتھ ساتھ سلطنت عثمانیہ کی مکمل تاریخ جاننا چاہتے ہیں تو میرے اسی بلاگ کے ساتھ جڑے رہیں اور اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ سے واقفیت حاصل کریں.
 اگر آپ کو ہمارا یہ کام پسند آرہا ہے تو پلیز ان آرٹیکل کو اپنے دوست احباب کے ساتھ لازمی شیئر کیا کریں.شکریہ

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *