askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

 ایکسین (Exxen) نے اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کردیا!
یاویز سلطان سلیم کی زندگی کو ایک سیریز کی شکل میں ڈھالا جائے گا!
 یاویز سیریز اسکرینوں پر کب نظر آئے گی؟
 یاویز ، جس میں یاویز سلطان سلیم کی زندگی دیکھائی جائے گی  اس سیریز پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا. یاویز  سیریز  کی کاسٹ تقریباً مکمل ہو چکی ہے.

Yavuz-Sultan-Selim

Yavuz Sultan Selim History :

ایکسین (Exxen) ہمیشہ کی طرح اپنے نئے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایکسین ، جو یکم جنوری سے یاویز کی نشریات کا آغاز کرے گا ،اور ایکسین نے اس اپنے نئے پروجیکٹ سے سب ناظرین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ حال ہی میں اسکرینوں پر بہت سی نئی سیریل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرمیڈیا (Intermedya) اور 2506 چینل کی مشترکہ پروڈکشن نے ایک نئے پروجیکٹ پر دستخط کردیئے ہیں ۔

یاویز ٹی وی سیریز کی شوٹنگ کب شروع ہوگی؟

 متوقع سیریز یاویز بہت جلد کام کرنا شروع کردے گی۔ امید کی جارہی ہے کہ یاویز سیریز کی شوٹنگ نومبر کے آخر میں شروع ہوگی۔ نئی سیریز کی کاسٹ بہت جاندار اور مہنگی ہے۔ یاویز سیریل کی شوٹنگ کے لئے ان جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پر مشہور ڈرامہ سیریل “The-Magnificent-Century” بنایا گیا تھا. ۔ یاویز  سیریز کے لیے اداکاروں کے لئے ساتھ بات چیت  کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سیریل میں

Cengiz-Coskun” سلطان یاویز سلیم   کا کردار ادا کریں گے ۔ دوسری طرف ہزیل فلزکیز “Hazal-Filiz-Kucukkose”  ان کی اہلیہ حفصہ خاتون کا کردار ادا کریں گی۔

یاویز سلطان سلیم کی زندگی پر سیریل!

یہ ایک نئی سیریز کا موضوع ہے، جو کہ اگلے سال میں نشر ہونا شروع ہوگا ،اس نے  سب کی توجہ اپنی طرف راغب کرلی ہے۔ یہ سیریل جو یاویز سلطان سلیم کی زندگی کے بارے میں ہے، اس سیریل پر کام  شروع ہوگیا ہے ۔ اس سیریل کا اسکرپٹ بلال کلیونکو  (Bilal-Kalyancu) اور کورے  یلٹیکین (Corey-Yeltekin) نے لکھا ہے، ان دونوں نے ایکسن کے ساتھ ملاقات کی اور اس سیریل پر کام کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ بلال کلیونکو اس سے پہلے ملازگرٹ 1071 فلم کا سکرپٹ بھی لکھ چکے ہیں.یاویز سیریل تین سیزن پر مشتمل ہوگی۔

Yavuz-Sultan-Selim-1

یاویز سلطان سلیم کا تعارف :

یاویز سلطان سلیم، سلطان سلیمان “The-Magnificent” کے والد تھے۔ اپنے دور حکومت میں سلطان سلیم نے فارس کے شیعہ صفویوں کو شکست دی ، جو سلطنت کے لئے خطرہ بن چکے تھے۔ جب مصر کے مملوکوں نے عیسائیوں کے ساتھ ملکر سلطنتِ عثمانیہ کے خلاف سازش کی، تو اس نے ان کو شکست دی اور خلافت کو عثمانی حکومت کے زیرِ سایہ لے آئے۔ وہ پہلے عثمانی سلطان تھے،  جنہوں  نے “خلیفہ” کا لقب اختیار کیا ۔ سن 1517 میں ، سلطان سلیم نے مکہ مدینہ فتح کیا اور پہلے عثمانی بن گئے جنہوں  نے “خادم الحرمین شریفین” کا خطاب حاصل کیا۔ اسی طرح ،سلطان سلیم کی حکومت کے دوران ، شام ، فلسطین ، فارس ، مصر ، عرب خطے سمیت بڑے بڑے علاقے عثمانیوں کے زیر اقتدار آئے۔

یاویز سلطان سلیم  (10 اکتوبر 1470 – 22 ستمبر 1520) صرف 1512 سے 1520 تک سلطان رہے. اگرچہ ان کا دور حکومت بہت تھوڑا تھا لیکن اپنے 8 سالہ دور میں انہوں نے سلطنتِ عثمانیہ کے رقبہ میں ٪ 70  توسیع کی. جب سلطان یاویز فوت ہوئے تب سلطنتِ عثمانیہ 576،900 مربع میل تک پھیل چکی تھی.
Cengiz-coskun

سنجیز کوسکن کا تعارف :

سنجیز کوسکن  1982 میں پیدا ہوئے ۔ مشہور اداکار ، جن کی عمر 38 سال ہے، انہوں نے متعدد پروجیکٹس میں حصہ لیا اور خود کو ماہر اداکار ثابت کیا۔ سنجیز کوسکن ایک بہترین ایتھلیٹ اور باسکٹ بال کے کھلاڑی ہیں. ان کی اداکاری کا کیرئیر کافی طویل ہے اور بہت عرصے سے سکرین پر نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بہت سے پروجیکٹس میں حصہ لیا جیسا کہ فتح 1453 ، دیریلش ارطغرل ، ملازگرٹ 1071 ، ماؤنٹین۔

History Of Yavuz Sultan Selim :

دیریلش ارطغرل میں ترگت الپ کے کردار نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا. شائقین کرولش عثمان میں اب بھی ان کو دیکھنے کے لیے آنکھیں بچھائے ہوئے ہیں. لیکن اگر ترگت اس سیریل میں   یاویز سلطان سلیم کا کردار کریں گے تو ان کا کرولش عثمان میں آنا ناممکن ہو جائے گا.

 سنجیز کوسکن کے انسٹاگرام پر 2 ملین سے زیادہ فالوور ہیں.
Hazal-Filiz-Kucukkose

ہزیل فلزکیز کا تعارف :

 ہزیل فلز کیز 1988 میں پیدا ہوئی۔ ترک اداکارہ نے کچھ عرصہ پہلے “Zemheri” سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے کارا سویڈا “Kara-Sevda” اور  سلطان محمد فاتح سیریل “Mehmed-Bir-Cihan” میں بھی اداکاری کی۔ اب ہزیل فلز کیز یاویز پروجیکٹ میں سلطان سلیم کی بیوی کا مرکزی کردار ادا کریں گی.

ہزیل فلز کیز کے انسٹاگرام پر 2.5 ملین سے زیادہ فالوور ہیں.

Yavuz Sultan Selim History in Urdu :

مجموعی طور پر امید کی جاتی ہے کہ “یاووز” سیریل انٹرسٹنگ اور جاندار ہوگی۔
یہ سیریز آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایکسین Exxen پر نشر ہوگی.
 چونکہ یہ ٹی وی پر نشر نہیں ہوگی، اس لئے یہ سوال باقی ہے کہ آیا اسے باقی مختلف ممالک کے ناظرین کیسے دیکھ پائیں گے.؟

دوستو یہ تھا  آج کا آرٹیکل ، امید ہے آپ سب کو پسند آیا ہوگا۔ ہماری حوصلہ افزائی کے لئے گاہے بگائے  ہماری ویب سائٹ پر چکر لگاتے رہا کریں  اور اپنے دوست احباب کے ساتھ شیئر بھی کریں۔ شکران

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *