askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

 عثمانی  سلطنت  کا عروج (قسطنطنیہ کی فتح پر بنی سیریز) 

دوستوجیسا کہ آپ کو معلوم ہے سلطان محمد فاتح ڈرامہ بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا تھا، جہاں قسطنطنیہ کی فتح جیسے عظیم کارنامے کو دکھائے بغیر ڈرامہ بند کردیا گیا تھا. اس وجہ سے ہم  ’ عثمانی سلطنت کا عروج ‘  سیریز کی اقساط اپنے بلاگ پر شیئر کررہے ہیں۔

Rise Of Empires Ottoman Drama With Urdu Subtitles
Rise Of Empires Ottoman Drama With Urdu Subtitles

عثمانی سلطنت کا عروج ڈرامہ ٹوٹل 6 اقساط پر مشتمل ہے۔ اس ڈرامہ سیریل میں قسطنطنیہ کی فتح کے دوران آنے والے حالات و واقعات دکھائے گئے ہیں. آج سے 567 سال پہلے، اپریل کے مہینے میں سلطان محمد ثانی نے قسطنطنیہ کا محاصرہ کیا تھا۔  29 مئی کو 53 دن کا طویل محاصرہ عظیم الشان قسطنطنیہ کی فتح پر اختتام پذیر ہوا تھا۔ 

Rise Of Empires Ottoman Drama With Urdu Subtitles

آپ دیریلش ارطغرل کا ذکر چھیڑیں تو کئی لوگ آپ کو نیٹ فلیکس کی ڈاکومنٹری ڈرامے کا حوالہ دیں گے۔جس کا نام ہے سلطنتِ عثمانیہ کا عروج Rise of Ottoman)(Empire) ۔ مجھے بھی کئی دوستوں نے کہا، سو دیکھے بغیر نہ رہ سکا۔ اس سیریل کی جتنی تعریف سنی تھی اس کی نسبت اسے بہت کم درجے کا پایا۔ شاید آپ اسے میرا تعصب قرار دیں، لیکن مجھ سے پوچھیں تو ایماندارانہ رائے یہی دوں گا کہ اس ڈرامے کو بنانے کے اندر سراسر تعصب کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ 

Rise of Empires Ottoman in urdu :

تنقید نگار اس کا بہتر جواب دے سکتے ہیں۔ لیکن سلطان محمد فاتح کا کردار اس میں نہایت ہی کمزور بنا کر دکھایا گیا ہے۔ جلدبازی، جنونی، چھوٹی چھوٹی  بات پر غصہ کرجانے والا اور منتقم مزاج دکھایا گیا ہے ۔ اس سے بڑھ کر معمولی شکل و صورت رکھنے والے ایکٹر کو انتخاب کیا گیا۔ شروعات میں شخصیت دیکھ کر ہی آپ کی عقیدت کے سارے بت پاش پاش ہوجاتے ہیں۔ ارطغرل غازی کے کردار کے لیے جس شخص کا انتخاب کیا گیا تھا وہ شایانِ شان تھا  ہر لحاظ سے۔ لیکن یہاں اس کا ذرا برابر خیال نہیں رکھا گیا۔ بلکہ اس کے مقابلے میں قیصر روم اور ان کے کمانڈرز کی شخصیات کو کرشماتی بنا کر دکھایا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب آپ یہ ڈرامہ ختم کرتے ہیں تو آپ سلطان محمد فاتح کی فتح کی بجائے، آپ کی ہمدردی قیصر روم اور اس کے کمانڈرز کے ساتھ ہوتی ہے۔ آپ کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سلطان نے ایک بے ضرر اور جنگ سے نفرت کرنے والی پرامن قوم پر چڑھائی کردی۔ آپ اگر اسلامی نقطہ نظر سے ہٹ کر بھی دیکھیں، تو یہ تاریخ کا اتنا اہم اور شاندار واقعہ تھا کہ جسے کتابوں میں پڑھ کر انسان پر کیفیت اور ہیبت طاری ہوجاتی ہے۔  مگر یہاں جذبات سے عاری مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اب ایک ایسے وقت میں سلطان فتح کے بعد اپنے ہی وزیر کو قتل کرنے کا حکم دے ڈالتا ہے اور وہ بھی اس انداز سے کہ دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ سلطان نے اپنے استاد کے ساتھ بھی زیادتی کرڈالی۔

ممکن ہے کہ اس میں تعصب سے کام نہ لیا گیا ہو، یہ محض میرا تاثر ہو، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اتنی بڑی فتح کو جس انداز سے بیان کیا گیا ہے۔ 21 سالہ فاتح کو جس طریقے سے دکھایا گیا ہے، وہ کسی صورت متاثر کردینے والا نہیں ہے۔ خصوصاً ارطغرل دیکھنے والوں کو تو یہاں مایوسی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔

میری ذاتی راۓ میں اس جیسی سیریز کو ہمیں تنقید کی نظر سے دیکھنی چاہیے. اور یہ بات دماغ میں رکھ کر دیکھنی ہے کہ اس میں تعصب اور حقیقت کو کافی حد تک چھپایا گیا ہے. باقی جو ارطغرل کو دیکھ چکے ہیں ان کو یہاں اس سیریز میں خاص مزہ نہیں آنے والا ہے.

Rise Of Empires Ottoman Drama With Urdu Subtitles

All Episode Links

 

Episode 1

Episode 2

Episode 3

Episode 4

Episode 5

Episode 6

 

Thanks for watching Rise of empire Ottoman With Urdu Subtitles, Hope you enjoyed Rise of empires ottoman in urdu here. If you really enjoy then please share it with your friends and family. Thanks

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *