askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

السلام علیکم

آپ سب کو دیریلش پی کے میں خوش آمدید کہتا ہوں، آج میں ایک بہت ہی مفید آرٹیکل لیکر آیا ہوں، وہ ہے فیس بک سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے متعلق ہے۔ بہت سے دوستوں کو یہ پرابلم ہوتی ہے کہ وہ فیس بک ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ نہیں کرپاتے۔ اس آرٹیکل میں ایک اینڈرائیڈ ایپ Snaptube سے فیس بُک کی ویڈیو کو ڈاؤن کرنے کا سارا طریقہ بتاؤں گا۔ اس ایپ کا ڈاؤن لوڈ لنک بھی اس آرٹیکل کے آخر میں دے دیا گیا ہے۔ جہاں سے آپ سنیپ ٹیوب ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بآسانی انسٹال کرسکیں گے۔  لیکن پہلے آپ اس آرٹیکل کو پوری طرح پڑھ لیں اور سمجھ لیں، تاکہ آپ کو پھر کوئی مسئلہ پیش ناں آئے۔ شکریہ

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ Snap tube ایپ پلے سٹور پر دستاب نہیں ہے۔ سب دوست جس جس کو میں نے بتایا کہ فیس بک ویڈیو کے لئے سنیپ ٹیوب استعمال کریں، تو وہ سب پلے سٹور پر جاکر وہاں موجود اسی نام کی ایپ انسٹال کرلیتے ہیں، جبکہ وہ ایپ ہے تو اسی نام کی، لیکن وہ اس طرح کام نہیں کرتی، جس طرح یہ ایپ کام کرتی ہے۔ اس لئے اپ سب نے پلے سٹور سے انسٹال نہیں کرنی ہے، وہ اور ایپ ہے، جبکہ اصل ایپ اس آرٹیکل میں موجود ڈاؤن لوڈ لنک سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرنی یے۔

جیساکہ آپ سب کو پتہ یے کہ ہم سب ذیادہ تر فیس بک کا استعمال ترکش تاریخی ڈرامے دیکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ کورولوش عثمان، الپ ارسلان، باربروسہ، داستان اور پایہ تخت سلطان عبد الحمید، اور اسی طرح کے بے تحاشہ ڈرامے اور فلمیں فیس بُک پر موجود ہیں۔ اب ہم اگر ان ڈراموں کی اقساط فیس بک پر دیکھیں، ایک تو ہمارا ڈیٹا بہت ذیادہ لگ جاتا ہے، دوسرا یہ کہ اس قسط کو ہم اپنے موبائل میں محفوظ بھی نہیں کرسکتے۔ اس لئے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ قسط ڈاؤن لوڈ کرلے، تاکہ وہ قسط ہمارے موبائل میں محفوظ ہو جائے، اس طرح ہمارے پاس ڈیٹا ہو یا ناں ہو اس قسط کو ہم جب دل چاہے دیکھ سکتے ہیں۔ اور ہر کسی کے ساتھ اس قسط کو شیئر بھی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ایک اور بڑی پرابلم آج کل کاپی رائٹ کا بھی ہے۔ تقریباً ہر ڈرامے کی قسط بلاک ہو جاتی ہے، اس لئے ڈیٹا ہونے کے باوجود بھی وہ قسط یا ڈرامہ فیس بک سے ملتا ہی نہیں ہے، اس لئے جب کسی بھی پیج یا گروپ میں نئی قسط اپلوڈ ہونے سے بلاک ہونے تک کچھ ٹائم مل جاتا ہے، اسے جلدی جلدی ڈاؤن لوڈ کرلیں اور بعد میں سکون سے دیکھتے رہیں۔

اوپر موجود تصویر میں آپ سنیپ ٹیوب ایپ کا لوگو بھی دیکھ سکتے ہیں اور ساتھ میں اس کا انٹر فیس بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ جب بھی سنیپ ٹیوب ایپ کھولیں گے تو یہی ایسا ہی انٹرفیس نظر آئے گا۔ اس تصویر میں آپ کو ایک لال رنگ کا ایریا نظر آرہا ہوگا۔ یہ وہ ایریا ہے جہاں پر آپ نے فیس بک کی ویڈیو کا لنک کاپی کرکے یہاں پیسٹ کرنا ہے۔ فیس بُک کی ویڈیو کا لنک کاپی کرنے کے بعد سنیپ ٹیوب ایپ کھولنی ہے، پھر جو لال رنگ میں ایریا نظر آرہا ہے، وہاں پر کچھ سکینڈ آپ نے انگلی پریس کرکے رکھنی ہے، اور پھر وہیں لنک پیسٹ کر دینا ہے، پیسٹ کرنے کے بعد اوکے کرنا ہے، جیسے ہی اوکے یا انٹر کریں گے تو وہاں ڈاؤن لوڈ کا لنک/ آپشن آ جائے گا۔ یہ نیچے والی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

Turkish Drama Episode Facebook Se Kese Download Krein
Turkish Drama Episode Facebook Se Kese Download Krein

اس اوپر والی تصویر میں آپ کو ریڈ سرکل میں ڈاؤن لوڈ کا آپشن نظر آ جائے گا۔ اب آپ نے اس ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اس پر کلک کرنا ہے۔ اب جب آپ اس لنک پر کلک کریں گے تو آپ کو اس ویڈیو کے جو جو سائز یعنی کوالٹی دستیاب ہیں وہ سب بھی نظر آ جائیں گے۔ اس میں سے جس کوالٹی کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہو اس پر کلک کر کے بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ بھی آپ کو اوپر والی تصویر میں 144، 240, 360 یہ سب کوالٹی نظر آرہی ہیں اور ساتھ نیچے MB میں ان کا سائز بھی نظر آرہا ہے۔ اب اگر کسی نے HD-720p میں فیس بُک پر کوئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے تو سنیپ ٹیوب 720 پی سے لیکر نیچے والے سارے سائز اور کوالٹی شو کردے گا، اپ اپنی پسند اور ڈیٹا کے لحاظ سے کوئی بھی کوالٹی مثلاً 720p، 480p، 360p، اور 240p میں اپنی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اب اگر کسی ویڈیو کی کوالٹی صرف 360p یا 480p میں شو ہورہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ویڈیو اپلوڈ ہی اس کوالٹی میں ہوئی ہے۔ اس لئے آپ جب بھی فیس بُک ویڈیو کو لنک کاپی کرنے لگیں تو وہاں دیکھ لیں کہ یہ ویڈیو کس کوالٹی میں اپلوڈ کی گئی ہے، اس لیے کوشش کریں کہ HD کوالٹی میں اپلوڈ کی گئی ویڈیو کا لنک کاپی کریں۔ اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ فیس بک ویڈیو کا لنک کیسے کاپی کرنا ہے۔

فیس بک پر سب سے پہلے آپ نے اپنی وہ قسط ڈھونڈنی ہے، ڈرامہ ڈھونڈنا ہے، پھر اس ویڈیو کو پلے کرنا ہے۔ پلے کرکے آپ نے سب سے پہلے یہ کنفرم کرنا ہے کہ یہ آپ کی مطلوبہ قسط ہی ہے، دوسرا آپ نے قسط کو درمیان درمیان میں سے پلے کرکے دیکھنا ہے، تاکہ پتہ چل جائے کہ قسط میں آواز کا مسئلہ تو نہیں ہے یا ویڈیو اٹک اٹک کر تو نہیں چل رہی۔ تیسرے نمبر پر آپ نے ویڈیو کوالٹی چیک کرنی ہے، اگر آپ نے موبائل میں دیکھنی ہے تو کم از کم 360p تو لازمی ہونی چاہیے، کیونکہ کہ جس کوالٹی میں فیس بُک پر اپلوڈ کی گئی ہوگی، اس سے زیادہ کوالٹی یا HD میں ڈاؤن لوڈ کا آپشن نہیں ملے گا، اس لئے اگر آپ HD میں ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو ایسی ویڈیو سرچ کریں جو HD میں ہی اپلوڈ کی گئی ہو۔ یہ سب چیک اس لئے ضروری ہیں تاکہ آپ کا ڈیٹا اور قیمتی وقت لگ جانے کے بعد پتہ لگے یہ ویڈیو تو کسی کام کی ہی نہیں ہے۔ اب آپ اپنی مطلوبہ ویڈیو کو جیسے ہی پلے کریں گے۔ پھر اس ویڈیو کے رائٹ کارنر میں تین نقطے نظر آرہیں ہیں، اوپر والی تصویر میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں، اس پر کلک کریں، کلک کرنے کے بعد ایک ونڈو کھلے گی، اس ونڈو کو بھی آپ اوپر والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے، اس ونڈو میں سے آپ نے Copy Link والے آپشن پر کلک کرنا ہے، اس پر کلک کرنے سے اس ویڈیو کا لنک کاپی ہوجائے گا۔ پھر اوپر جیسے میں نے بتایا ہے، اس لنک کو سنیپ ٹیوب ایپ میں جاکر پیسٹ کرنا ہے اور انٹر کرنا ہے، پھر سامنے ڈاؤن لوڈ کا آپشن آ جائے گا۔

یہ تھا ہمارا آج کا آرٹیکل، امید ہے سب دوستوں کو اچھے سے سمجھ آگئی ہوگی۔ اب اگر آپ سب کو کوئی مسئلہ پیش آرہا ہو تو نیچے کمنٹ باکس میں مجھے لازمی بتائیں۔

یہ نیچےاس آرٹیکل میں سنیپ ٹیوب ایپ کا ڈاؤن لوڈ آپشن موجود ہے، اس پر کلک کریں، اور ٹائمر کے ختم ہونے کے بعد ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ یہاں سے ڈاؤن کرنے کے بعد آپ اسے انسٹال کرسکتے ہیں۔

Turkish Drama Episode Facebook Se Kese Download Krein:

Assalam o Alaykum, Dosto kya haal chaal hain, Dirilispk me aap sb ko khush aamdeed kehta hon. Hamara aaj ka article facebook se turkish drama serials ki episode download krne k baray me hai. Facebook se episode download krne k liye hum snaptube app istamal krein gein. 
Ab se pehle aap sb ne us drama serial ki episode ko Facebook pr search krna hai jo aap ne download krni hai, for example agr aap ne Kurulus Osman ki season 3 ki Episode 92 download krni hai, to aao ne facebook pr ye likh kr search krna hai ” Kurulus Osman season 3 Episode 92 in urdu”. Phr Jo search results aayein un me se koi aik select krni hai, usay play kr k dekhna hai, uski quality check krni hai k kis quality me upload ki gai hai, aur pori episode ke beech beech me play kr k dekhna hai, kyun k kuch episode aisi hoti hain jin me sound ka masla hota hai, kuch atak atak kr chalti hain. Is liye pehle he check krlein, aisa na ho aap download kr lein, data consume krlein, phr pata chalay episode he thek nhi hai, is liye baad me afsos krne se behter hai k pehle achi tarah check kr lein. Aur isi tarah quality b check kr lein k video 720p me upload hui hai, ya 480p ya 360p ya 240p me, kyun k ager video 240p me upload ki gai hai to wo ussi result me download ki ja skay gi, jb k mobile me dekhne k liye km az km 360p ya 480p result hona zarori hai, ta k episode dekhnay ka maza to aaye.
Video play krne k baad aap ne screen k right corner me 3 dot nazar aa rahay hotay hain, us pr click krna hai, phr aik new window open hogi, jis me kafi saray options hotay hain, aap ne un me se “Copy Link” k option ko select krna hai, is se us video ka link copy ho jayega. Ab aap ka facebook pr kaam khatm ho gaya hai. Ab chaltay hain Snaptube App ki tarf.

Ab aap ne Snaptube App open krni hai, wahan pr top pr aik search bar hai, jahan pr aap kuch likh kr search b kr skte hain aur koi link bhi likh skte hain. Ab yahan search bar pr aap ne finger thori dair k liye press kr k rakhni hai, phr jo link Facebook se copy kiya tha yahan paste kr dena hai, aur phr enter krdena hai. Jese he enter krein gein aap ki Facebook wali video open ho jaye. Us video k sath he right side pr download ka option aa jayega. Ab aap ne us download option pr click kr dena hai. Jese he click krein gein. Wahan pr tmam available quality aur sath me size MB me show ho jayega. Ab aap ko jis quality aur size me video download krni hai, us pr click krein. Phr aap ki video download hona start ho jayegi.

Dosto ye tha aaj ka humara article, umeed hai aap sb ko smjh aa gai hogi, ager abhi bhi koi confusion hai to neechay comments me lazmi batatyi ga. Snaptube app ka download link neechay mojood hai, aap yahan se Snaptube Apk download kr k install kr skte hai. Shukriya

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *