Turkish Lira To Pkr History

Turkish-Lira-To-Pkr-History
Turkish-Lira-To-Pkr-History


Hi Friends, 
Everyone wants to know about Turkish Lira to Pkr history, at below i am going to show a currency converter from Turkish Lira to Pkr.
In this converter you can easily convert Turkish lira to Pkr, and Pakistani Rupees to Turkish Lira.
As per today 22-01-2021 the 1 Turkish lira is equal to 24.40 Pakistani Rupees.


Turkish Lira History


 ترکش لیرا ترکی میں قانونی ٹینڈر ہے ، یہ ایک ایسی کرنسی جس نے اپنی تاریخ میں کافی دفعہ انحطاطی عمل کا سامنا کیا ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ گنیز بک آف ریکارڈ نے اسے دو مواقع پر دنیا کی سب سے کم قیمت والی کرنسی کے طور پر درجہ بندی کیا ہے. پہلی مرتبہ 1995 سے 1996 کے درمیان اور دوسری مرتبہ 1999 سے 2004 تک۔

ترکش لیرا کی اصل تاریخ:

ترک لیرا ‘Turkish Lira’ کو پہلی بار ترکی کی سرکاری کرنسی کے طور پر 1844 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ ترکش لیرا نے کرس ‘Kurus’ کی جگہ لے لی تھی جو اس وقت کرنسی کے طور پر گردش میں تھی اور وہ بعد میں لیرا کا ایک سب ڈویژن بن گیا تھا. 

1844 سے 1881 تک لیرا دو نظاموں پر مبنی تھا، اس کی قیمت 6.61519 گرام خالص سونا یا 99.8292 گرام خالص چاندی تھی ، لیکن 1881 سے 1914 تک صرف سونے کا معیار اپنایا گیا تھا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران ترکی نے سونے کا معیار ترک کردیا اور لیرا کی قیمت سن 1920 تک ختم ہونے کی حد تک چلی گئی۔

پاؤنڈ سٹرلنگ اور فرانسیسی فرانک کو مختلف ادوار میں فکس کرنے کے بعد آخر کار، سن 1946 میں ٹی آر ایل 2.80 = امریکی ڈالر 1 کے تبادلے کی شرح پر ، لیرا کو امریکی ڈالر پر طے کیا گیا ، یہ ویلیو 1960 تک برقرار تھی ، اس کے بعد کرنسی گرگئی اور ا1 ڈالر  کو 9 لیرا پر دیا گیا۔ سن 1970 کے بعد لیرا زر مبادلہ کی شرح کے لحاظ سے ایک لمبے عرصے تک اپنی قیمت کھوتا رہا اور نقصان میں جاتا رہا۔

1970 کی دہائی سے 1990 کی دہائی تک ترکی کی لمبی افراط زر کے نتیجے میں ، لیرا کو شدید قدر میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں عثمانی ملک میں افراط زر کی شرح بہت زیادہ ہے ، لیکن ابھی تک اسے ہائپر انفلیشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

پچھلے سالوں میں ترک لیرا مستحکم ہوا  اور یہاں تک کہ ڈالر یا یورو کے مقابلے میں کچھ قدر حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ گنیز بک آف ریکارڈز نے ترک لیرا کو 1995 سے 1996 تک ، اور پھر 1999 سے 2004 تک دنیا کی تیسری کم قیمت والی کرنسی کی ڈیکلئر کیا تھا۔ 2005 میں ترک لیرا کی اور زیادہ قدر میں کمی کے بعد ، ایک نیا ترک لیرا جاری کیا گیا ، جو کہ یکم جنوری 2009 تک گردش میں رہا. جس کے بعد اس کا نام “ترکش لیرا” رکھ دیا گیا۔

ترکش لیرا سکے اور بینک نوٹ:

فی الحال ترکش لیرا کرنسی میں 5 ، 10 ، 20 ، 50 ، 100 اور 200 لیرا کے کاغذی نوٹ اور 1 ، 5 ، 10 ، 25 اور 50 کرس سکے (100 کرس مل کر  ایک لیرا بناتے ہیں) اور 1 لیرا تک کے سکے موجود ہیں۔

ترکش لیرا کے متعلق دلچسپ حقائق:

5 اور 50 لیرا کے نوٹ بہت ملتے جلتے ہیں۔

“لیرا” نام پہلی بار سلطنت عثمانیہ نے 1844 میں استعمال کیا تھا۔

نئے  نوٹ میں جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی تصویر دکھائی گئی ہے. 

1 لیرا سکے کا قطر 26.15 ملی میٹر ہے اور اس کی موٹائی 1.95 ملی میٹر ہے ، اور 8.5 گرام وزن ہے ، جس کا سارا سائز بالکل 2 یورو کے سکے جیسا ہے۔

Turkish Lira To USD History :

سن 1960 سے سن 2005 تک ترکش لیرا کی یہ ویلیو رہی ہے:

1960 

1 $ dollar = 9 Turkish lira

1970

1 $ dollar = 11.3 Turkish lira

1975

1 $ dollar = 14.4 Turkish lira

1980

1 $ dollar = 80 Turkish lira

1985

1 $ dollar = 500 Turkish lira

1990

1 $ dollar = 2,500 Turkish lira

1995

1 $ dollar = 43,000 Turkish lira

2000

1 $ dollar = 620,000 Turkish lira

2001

1 $ dollar = 1,250,000 Turkish lira

2005

1 $ dollar = 1,350,000 Turkish lira

 Turkish Lira Exchange Rate History :

سن  2005 سے سن 2020 تک   ترکش لیرا کی یہ ویلیو رہی ہے:


2005 

1 $ Dollar=1.344 Turkish Lira

2006

Dollar =1.428 Turkish Lira

2007

Dollar = 1.303 Turkish Lira 

2008

$ Dollar =1.302 Turkish Lira

2009

$ Dollar =1.550 Turkish Lira 

2010

1 $ Dollar = 1.503 Turkish Lira 

2011

1 $ Dollar = 1.675 Turkish Lira

2012

1 $ Dollar = 1.796 Turkish Lira 

2013

1 $ Dollar = 1.904 Turkish Lira

2014

1 $ Dollar = 2.189 Turkish Lira 

2015

1 $ Dollar = 2.720 Turkish Lira 

2016

1 $ Dollar = 3.020 Turkish Lira 

2017

1 $ Dollar = 3.648 Turkish Lira 

2018

1 $ Dollar = 4.824 Turkish Lira

2019

1 $ Dollar = 5.682 Turkish Lira

2020 

1 $ Dollar = 7.855 Turkish Lira


Dosto maine is article me Turkish Lira To Pkr History ko cover krne ki koshish ki hai. sath me Turkish Lira exchange rate History k topic ko bhi tafseel se likha hai. Turkish Lira to USD History bhi hr saal k lehaz se byan ki gai hai. umeed hai ye article aap sb ko pasand aayega. Shukriya 

By Kashif

One thought on “Turkish Lira To Pkr History | Turkish Lira exchange rate History | Turkish Lira to USD History”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *