Jalaluddin Rumi Drama Serial | Moulana Jalaluddin Rumi History in Urdu

Jalaluddin Rumi Drama Serial | Moulana Jalaluddin Rumi History in Urdu

السلام علیکم، 

دوستو دیریلش پی کے میں دل کی اتاہ گہرائیوں سے خوش آمدید  ہمارا آج کا آرٹیکل” Jalaluddin Rumi Drama Serial”  اور “Moulana Jalaluddin Rumi History in Urdu ” کے متعلق ہے۔   . جیسا کہ آپ سب کو کچھ عرصہ پہلے بتایا تھا کہ ترکی میں ایک اور نیا شاہکار ڈرامہ سیریل بنایا جارہا ہے، جس میں مولانا جلال الدین رومی کی زندگی کو دکھایا جائے گا. 

یہ ڈرامہ سیریل ترکی کے قومی چینل ٹی آر ٹی پر نشر کیا جائے گا. یہ ڈرامہ سیریل 30 اقساط پر مشتمل ہوگا. اور ہر قسط کا دورانیہ 60 منٹ ہوگا. بعض ذرائع کے مطابق ترکی کے مایہ ناز اداکار ‘Timucin Esen‘  اس سیریل میں مولانا رومی کا کردار ادا کریں گے. اس ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ اسی سال جون کے آخر میں شروع کردی جائے گی۔



Jalaluddin Rumi Drama Serial


Moulana Jalaluddin Rumi History in Urdu :

مولانا رومی کون تھے اور کہاں سے تھے؟ آج ہم ان  کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

“مثنوی” جیسی لازوال تصنیف کے مصنف، مولانا محمد جلال الدین رومی کو، جلال الدین محمد بلخی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

مثنوی مولانا روم کا شاندار اردو ترجمہ کیا ہے شاہ حکیم محمد اختر صاحب نے۔ آپ سب اسے ایک بار ضرور پڑھیں۔


مولانا ان القاب سے بھی بہت مشہور ہیں۔

Mevlânâ/Mawlānā, Mevlevî/Mawlawî

لیکن صحیح مشہوری آپ کو “رومی” کے نام سے ملی۔

آپ بیک وقت عالم،فقیہ اور صوفی شاعر بھی تھے۔


پیدائش،سلسلہ نسب  :


مولانا تاجکستان کے شہر بلخ میں 604ہجری، 1207 عیسوی میں پیدا ہوئے۔۔

آپ کا سلسلہ نسب۔ محمد بن محمد بن محمد بن حسین بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکر صدیق۔۔۔ یعنی خلیفہ اول سے جا ملتا ہے۔


تعلیم  :


ابتدائی تعلیم وقت کے جید علماء سے حاصل کی۔

639 ہجری میں والد صاحب کی وفات کے بعد شام گئے اور حلب میں مزید تعلیم حاصل کی۔


علم و فضل، اشعار، غزلیں  :


مولانا رومی اپنے وقت کے بڑے علماء میں سے تھے، زمانہ طالبعلمی میں ہی پیچیدہ مسائل کیلئے علماء آپ سے رابطہ کیا کرتے تھے۔

آپ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مقلد تھے،یعنی ان کے مسلک پر چلنے والے تھے۔۔نا صرف مقلد بلکہ آپ ایک بلند پایہ عالم اور مفتی بھی تھے۔


شمس تبریز  :


لیکن آپ کی اصل پہچان ایک صوفی کے طور پر ہوئ، شمس تبریز آپ کے پیر و مرشد تھے۔۔۔

شمس تبریز نے دعاء مانگی تھی کہ مجھے ایسا شخص مل جائے، 

مولانا کی شہرت سن کر سلجوقی سلطان نے آپ کو قونیہ بلایا،اور پھر 30 سال تک وہیں رہے۔۔۔اور یہیں آپ کی وفات ہوئ۔

آپ نے 3500 غزلیں اور 2000 رباعیات اور رزمیہ نظمیں کہیں۔


اولاد  :


آپ کے دو فرزند تھے،علاؤالدین محمد اور سلطان ولد۔

سلطان ولد آپ کے خلف الرشید تھے،اگرچہ والد کی شہرت کے آگے ان کا چراغ نہ جل سکا، البتہ ظاہری باطنی علوم میں وہ بھی کمال پر تھے، ان کی مشہور تصانیف میں سے خاص قابلِ ذکر ایک مثنوی ہے، جس میں مولانا رومی کے حالات اور واردات لکھے ہیں، یعنی وہ مولانا کی مختصر سوانح عمری ہے۔۔

جبکہ آپ کے دوسرے فرزند علاؤالدین محمد صرف اس لیئے مشہور ہیں کہ انہوں نے مولانا رومی کے پیر و مرشد شمس تبریز کو شہید کیا تھا۔۔۔


سلسلہ باطنی :


مولانا کا باطنی سلسلہ آج تک قائم ہے، ابن بطوطہ نے اپنے سفر نامے میں لکھا ہیکہ آج کل ایشیاء کوچک، شام، مصر اور قسطنطنیہ میں اس سلسلے کے لوگوں کو “مولویہ” کہتے ہیں۔

دوسری جنگ عظیم سے قبل بلقان، افریقہ اور ایشیاء میں مولوی طریقت کے پیرو کاروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔

یہ حضرات نمد کی ٹوپی پہنتے ہیں جس میں جوڑ یا درز نہیں ہوتی۔

مشائخ اس ٹوپی پر عمامہ باندھتے ہیں، خرقہ یا کرتا کی جگہ ایک چنٹ دار پاجامہ ہوتا ہے۔۔


ذکر کا طریقہ :


ذکر کا طریقہ یہ ہوتا ہیکہ حلقہ باندھ کر یعنی گول دائرے میں بیٹھتے ہیں، اور ایک شخص کھڑا ہو کر ایک ہاتھ سینے پر رکھ کر اور دوسرا پھیلا کر رقص شروع کردیتا ہے۔ رقص میں آگے پیچھے بڑھنا یا ہٹنا نہیں ہوتا یے، بلکہ ایک جگہ جم کر متصل جگہ چکر لگاتے ہیں، سماع کے وقت ساتھ میں دف بھی بجاتے ہیں۔


وفات :


قونیہ میں 30 سال تک تعلیم اور تدریس کرتے ہوئے 66 سال کی عمر میں 672ہجری، 1273 عیسوی میں انتقال کر گئے۔۔قونیہ میں ہی آپ کا مزار ہے اور آپ کے عقیدتمندوں کا مرکز بھی۔


تصانیف :


“مثوی” آپ کی مشہور ترین تصنیف ہے۔ اس کے علاوہ “فیہ ما فیہ” اور “دیوان شمس تبریز” بھی آپ کی مشہور ترین تصنیفات ہیں۔


مؤثر :

 ہوں 

آپ بہاء الدین زکریا ملتانی سے، بسطامی سے اور شمس تبریز وغیرہ سے متاثر تھے۔

جبکہ مولانا رومی سے علامہ اقبال، شاہ عبداللطیف بھٹائی وغیرہ متاثر تھے۔۔


Jalaluddin Rumi Drama Serial  :

امید کرتا ہوں آپ سب کو  یہ آر ٹیکل  “Jalaluddin Rumi Drama Serial ” ضرور پسند آیا ہوگا۔ امید یہ ڈرامہ جلد شروع بھی ہوجائے گا۔ آپ سب کو اگر یہ سب معلومات اور کالم اچھا لگا ہے تو پلیز اسے شیئر لازمی کریں۔ شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *