Ertugrul Ghazi (Engin Altan Duzytan) Welcome To Pakistan

 

ترکی کی مقبول و معروف ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل کے معروف کردار ارطغرل اینگن آلتان ایک مختصر دورے پر پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

Ertugrul Ghazi (Engin Altan Duzytan) Welcome To Pakistan

انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانے کے ٹویٹ کے مطابق  ارطغرل غازی (دیریلش ارطغرل )  کے مرکزی اداکار / ہیرو مسٹر اینگن  آلتان ایک نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے کے لئے لاہور ایئر پورٹ پر آج دوپہر اترے ہیں۔

ترک پبلک براڈکاسٹر ٹی آر ٹی کی اردو ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ کے مطابق ، وہ لاہور میں مقیم چودھری گروپ آف انڈسٹریز کے ساتھ بطور برانڈ سفیر معاہدہ کریں گے۔ انہیں چوہدری گروپ آف انڈسٹریز لاھور کے ایم ڈی چوہدری محمد اسماعیل میاں کاشف ضمیر نے مدعو کیا ہے. 

تاہم ، ملک میں کورونا وائرس میں اضافے کی وجہ سے ، وہ اپنے مداحوں سے نہیں مل پائیں گے۔

جب سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دیریلش ارطغرل کو اردو ڈبنگ میں ریلیز کرنا شروع کیا ہے تب سے ترکی کی ٹیلی ویژن پروڈکشن نے پاکستان میں شائقین کی بہت زیادہ توجہ حاصل کرلی ہے۔

پہلے سیزن کی ٹیلی کاسٹ کے بعد کچھ ہی دنوں میں دیریلش ارطغرل سیریل اور اس کے اداکاروں کی فین فالووئنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر اینگن آلتان پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔


اس سیریل کو ترکی کا  ‘Game Of Thrones’  بھی کہا جاتا ہے. اس سیریل میں 13 ویں صدی میں  اناطولیہ میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے پہلے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ اس میں سلطنت کے پہلے فرمانروا کے والد ارطغرل غازی کی مثالی جدوجہد کو دکھایا گیاہے۔

Ertugrul Ghazi (Engin Altan Duzytan) Welcome To Pakistan

اس سیریل نے اپنے اردو یوٹیوب چینل پر ایک کروڑ سبسکرائبرز کی لائن کو کراس کرلیا ہے ، اور دنیا کی باقی زبانوں میں اس کے 1.5 کروڑ سبسکرائبرز ہیں، اور 10 کروڑ سے زیادہ ان کے ویوز ہیں۔

اگست میں ، ترک اداکار اینگن آلتان نے ویڈیو لنک کے ذریعے تین  بیمار پاکستانی بچوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات بھی کی تھی۔ پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں اس تقریب کا اہتمام میک آ وش فاؤنڈیشن نے کیا تھا  اور اس میں ترکی کے قونصل جنرل اورچند ممتاز پاکستانی اداکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

گذشتہ ہفتے ، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام، خاص طور پر نوجوانوں کی تعلیم اور اچھے رول ماڈل کی فراہمی کے لئے ترکی کی پروڈکشن کو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جارہا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *