askhfjbegru82347lFJHDEGH df4c5f938c3c2b3af7a1462b431cb036a89a8a30

 دیریلش ارطغرل سٹار گلسم علی عرف اصلاحان خاتون نے بدھ کے روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک نئی پوسٹ شیئر کرتے ہی اپنے پاکستانی مداحوں کا دل ایک بار پھر جیت لیا ہے۔

Gulsim-Ali

ترک اداکارہ گلسم علی ، جنھوں نے تاریخی ڈرامہ دیریلش ارطغرل  میں ناظرین کو اصلاحان خاتون کی حیثیت سے کام کیا ، اصلاحان خاتون نے پاکستان اور اس کے عوام سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔

انسٹاگرام پر ترکش دلکش سٹار نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستانی ٹیلی ویژن بہت جلد ‘دیریلش ارطغرل ‘ کے تیسرے سیزن کو نشر کرنا شروع کررہا ہے۔ اور انہوں نے ساتھ لکھا: اور آخرکار وہ لمحہ آن پہنچا، جس کا مجھے بھی شدت سے انتظار تھا، ارطغرل غازی کے پیارے ناظرین ، کیا آپ اصلاحان خاتون سے ملنے کے لئے تیار ہیں؟ “

ساتھ میں گلسم علی نے تاریخی ڈرامہ سیریز دیریلش ارطغرل کے اپنے پسندیدہ سیزن کا انکشاف بھی کیا ، اور لکھا: ” دیریلش ارطغرل کا تیسرا سیزن ، مجھے سب سے زیادہ پسند آنے والا سیزن ہے. جس کا پاکستانی ٹی وی پر نشریات کا آغاز کیا جارہا ہے ۔امید ہے سب کا اچھا وقت گزرے گا۔ انہوں نے اور کہا کہ ‘ میرے پاس ایک اور خوش خبری ہے، جو بہت جلد آپ کوسناؤں گی. اس کے لئے میں بہت پرجوش بھی ہوں ، اس کے لیے رابطے میں رہیں “.

gyulsim And finally the expected moment came ♥️ dear “Ertuğrul Ghazi” audience, are you ready to meet Aslıhan Hatun ⚔️ As of today, the 3rd season, which is the season that I liked the most , started broadcasting on Pakistani TVs. Have a good time. 💐I will have another news to please you very soon, incredibly excited, stay tuned ♥️🎬 #dirilişertuğrul

اس سے پہلے ، اداکارہ نے واہگہ بارڈر پر ہونے والی تقریب پر بھی حیرت کے ساتھ ، جوش اور خروش کا اظہار ان الفاط کے ساتھ کیا کہ ” اس تقریب کو میں نے آج ٹی وی پر دیکھا، یہ میرے لئے بہت متاثر کن  تھی”. 

گلسم ​​علی عرف اصلاحان خاتون ایک ٹیلی وژن اداکارہ اور ماڈل ہیں۔جنہوں نے تاریخی ڈرامہ دیریلش ارطغرل میں ‘اصلاحان خاتون ‘ کے کردار سے خاصی شہرت حاصل کی۔

By Kashif

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *